یو اے ای صرف سفارتی اور بلیو پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزا جاری کر رہا ہے جبکہ عام پاکستانی پاسپورٹ پر ویزوں کا اجرا نہ ہونے کے برابر ہے،وزارت داخلہ


اسلام آباد: ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سلمان چوہدری نے سینیٹ کمیٹی کو آگاہ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کر رہا۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے بتایا کہ اس وقت یو اے ای صرف سفارتی اور بلیو پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزا جاری کر رہا ہے جبکہ عام پاکستانی پاسپورٹ پر ویزوں کا اجرا نہ ہونے کے برابر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور یو اے ای، پاکستانی پاسپورٹ پر پابندی عائد کرنے کے قریب تھے لیکن آخری لمحے پر رک گئے، انہوں نے خبردار کیا ’اگر پابندی لگا دی گئی تو اسے ہٹوانا بہت مشکل ہوگا‘۔
سینیٹر سمینا ممتاز زہری، جو کمیٹی کی سربراہ ہیں، نے بھی اس صورتحال کی تصدیق کی،ان کا کہنا تھا کہ پابندی کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ چند لوگ یو اے ای جا کر جرائم میں ملوث ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ یو اے ای پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کر رہا اور حالیہ عرصے میں بہت کم ویزے بڑی مشکل کے بعد جاری کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب اسلام آباد میں یو اے ای کے سفیر سالم الزعابی نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات میں پاکستانیوں کے لیے ویزا سہولت کے نئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات میں آن لائن ویزا پروسیسنگ، ای ویزا سسٹم، پاسپورٹ پر اسٹیمپنگ کے بغیر اجازت نامے اور تیز رفتار ڈیٹا لنکجز جیسے اقدامات پر بات چیت ہوئی۔

سہ ملکی سریز:سری لنکا کا پاکستان کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اورخلیج تعاون کونسل کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ جلد طے پا جائے گا،وزیراعظم
- 2 گھنٹے قبل
پاک-سعودیہ مشترکہ فوجی مشقیں ’البطار II‘ اختتام پذیر
- ایک دن قبل

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا، پاک بھارت ٹاکرا کب ہو گا؟
- 2 دن قبل

نامورگلوکار ساحر علی بگا کا نیا ویڈیو سونگ مستانی ریلیز کے لئے تیار
- 2 گھنٹے قبل

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کا الوداعی خطاب، افواج کی ہم آہنگی اور مشترکہ حکمت عملی پر زور
- 2 گھنٹے قبل
سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے اعزاز میں خصوصی الوداعی تقریب کا انعقاد
- ایک دن قبل
گنی بساؤ: صدرمعزول، فوج نے اقتدار سنبھال لیا
- 19 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ، صدر، وزیراعظم کی مبارکباد
- 2 دن قبل
پاکستان اور بحرین کے درمیان دو طرفہ تجارت کو تین سالوں کے اندر 1 بلین امریکی ڈالر تک لے جایا جائے گا، شہباز
- ایک دن قبل
روس یوکرین جنگ سے کامیابی کے ساتھ نہیں نکل سکتا، جرمنی
- ایک دن قبل

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملک میں سونے کا بھاؤ کیا رہا؟
- 2 گھنٹے قبل











