جسٹس سردار سرفراز ڈوگر 8 جولائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری کے لیے ہونے والے ووٹنگ اجلاس میں جسٹس سرفراز ڈوگر کے حق میں 9 ووٹ آئے


اسلام آباد ہائیکورٹ کے نامزد چیف جسٹس جسٹس سردار سرفراز ڈوگر 8 جولائی کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب دوپہر ڈیڑھ بجے ایوانِ صدر میں منعقد ہوگی، جہاں صدرِ مملکت آصف علی زرداری ان سے حلف لیں گے۔
صدر مملکت نے سنیارٹی کے اصول کے تحت جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا سینئر ترین جج قرار دیتے ہوئے ان کی تقرری کی منظوری دی۔
یاد رہے کہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے حال ہی میں چاروں ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کی تقرری کی سفارش کی تھی، جن میں:
جسٹس سردار سرفراز ڈوگر (اسلام آباد ہائیکورٹ)
جسٹس ایس ایم عتیق شاہ (پشاور ہائیکورٹ)
جسٹس روزی خان (بلوچستان ہائیکورٹ)
جسٹس محمد جنید غفار (سندھ ہائیکورٹ)
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری کے لیے ہونے والے ووٹنگ اجلاس میں جسٹس سرفراز ڈوگر کے حق میں 9 ووٹ آئے۔ جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان اور پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے دو ارکان نے جسٹس گل حسن اورنگزیب کے حق میں ووٹ دیا، اور جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے جسٹس محسن اختر کیانی کی حمایت کی۔

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 15 گھنٹے قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 11 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 13 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک دن قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 11 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 10 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 13 گھنٹے قبل





