امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سیلاب سے متاثرہ ریاست ٹیکساس کی کیر کاؤنٹی کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔


ٹیکساس:امریکی ریاست ٹیکساس میں تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 81 ہوگئیں جبکہ 41 افرادتاحال لاپتہ ہیں،جن کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیرکاونٹی میں 28 بچوں سمیت 68 ہلاکتیں ہوئیں،جہاں 10 لڑکیاں تاحال لاپتہ ہیں،ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے دیگر کاؤنٹیز میں کم از کم مزید 10 اموات کی تصدیق کی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے،لاپتہ افراد کی تلاش کےلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں مزید طوفان کا امکان ہے۔
دوسری جانب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سیلاب سے متاثرہ ریاست ٹیکساس کی کیر کاؤنٹی کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔
امریکی صدر کے اقدام سے کیر کاؤنٹی میں متاثرہ افراد کو وفاقی فنڈنگ مہیا ہو سکے گی، امداد میں عارضی رہائش اور گھر کی مرمت کے لیے گرانٹ، غیر بیمہ جائیداد کے نقصانات کے لیے کم لاگت والے قرضے بھی دیے جائیں گے۔

ٹرمپ کا بڑا اقتصادی فیصلہ: یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس کا اعلان
- 11 گھنٹے قبل

تبدیلی آنی چاہیے، مگر پی ٹی آئی کے اندر سے: مولانا فضل الرحمان
- 14 گھنٹے قبل

فرانس: شوہر اپنی بیوی کو ہائی وے پر چھوڑ کر 300 کلومیٹر آگے نکل گیا
- 10 گھنٹے قبل
اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 13 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قافلہ لاہور پہنچ گیا، 4 کارکن گرفتار
- 10 گھنٹے قبل

عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ، 9 مئی کیسز میں مقدمات زیر غور
- 11 گھنٹے قبل

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، نعرہ ہوگا ’جئے عوام‘
- 13 گھنٹے قبل

بلوچستان میں دہشت گردی میں 45 فیصد اضافہ، چھ ماہ میں 257 افراد جاں بحق: محکمہ داخلہ
- 11 گھنٹے قبل

یوٹیوب چینلز کی بندش: عدالت نے مزید 5 صحافیوں کے چینلز کھولنے کا حکم دے دیا
- 10 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قیادت کا قافلہ لاہور پہنچ گیا
- 11 گھنٹے قبل

امریکی اڈے دوبارہ نشانے پر آ سکتے ہیں، ایران کی امریکا کو دو ٹوک تنبیہ
- 13 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت: پولیس نے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا حاصل کرلیا
- 14 گھنٹے قبل