شہدائے الاقصیٰ اسپتال سے موصولہ مناظر میں بچوں کی لاشیں فرش پر پڑی دیکھی جا سکتی ہیں، جب کہ طبی عملہ شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کر رہا ہے۔


غزہ کے علاقے دیر البلح میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم 15 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں 10 معصوم بچے اور 3 خواتین شامل ہیں۔ حملے کا ہدف ایک میڈیکل پوائنٹ تھا جو خواتین اور بچوں کو طبی و غذائی امداد فراہم کر رہا تھا۔
غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے مطابق یہ حملہ اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے فلسطینی شہریوں، خصوصاً خواتین اور بچوں کے خلاف منظم قتل عام کی پالیسی کا حصہ ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ اسرائیلی بمباری کے ذریعے رہائشی علاقوں، بازاروں اور بنیادی سہولیات کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
شہدائے الاقصیٰ اسپتال سے موصولہ مناظر میں بچوں کی لاشیں فرش پر پڑی دیکھی جا سکتی ہیں، جب کہ طبی عملہ شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کر رہا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ فضائی کارروائی کا ہدف حماس کے ایک جنگجو کو بنانا تھا۔ فوج نے شہری ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 82 فلسطینی شہید اور 247 زخمی ہو چکے ہیں۔

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 12 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 12 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 3 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 13 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 12 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 7 گھنٹے قبل





