نجی ایئرلائن کی سنگین غفلت، لاہور سے کراچی جانے والے مسافر کو جدہ پہنچا دیا
واقعہ کے بعد مسافر کی جانب سے شکایت پر ایئرلائن حکام حرکت میں آئے اور فوری اقدامات کیے گئے


پاکستان کی نجی ایئرلائن کی سنگین غفلت سامنے آ گئی، جس کے تحت لاہور سے کراچی جانے والا ایک مسافر غلطی سے جدہ پہنچا دیا گیا۔ یہ حیران کن واقعہ 8 جولائی کو پیش آیا، جس کے بعد ائرلائن حکام میں کھلبلی مچ گئی۔
مسافر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈومیسٹک ایئرلائن کی جگہ 2 طیارے لگے ہوئے تھے، طیارے میں سوار ہونے کے بعد ایئرہوسٹس کو ٹکٹ بھی دکھائی تھی۔
متاثرہ مسافر نے کہا کہ ایئرہوسٹس کا فرض تھا کہ وہ بتاتیں غلط طیارے میں آگیا ہوں، میرے پاس پاسپورٹ اور ویزا بھی نہیں تھا، 2گھنٹے بعد میں نے کہا کہ فلائٹ اب تک کراچی کیوں نہیں پہنچی، میری بات سن کر پوراعملہ پریشان ہوگیا اور کہا آپ کی غلطی ہے۔
مسافر نے مزید کہا کہ عملے کو شکایت کی تو مجھے ہی غلطی کا ذمہ داری ٹھہرا دیا گیا، میں نے کہا کراچی پہنچائیں تو کہا دو تین دن لگیں گے، مجھے کہا گیا کہ ایف آئی اے انکوائری کرے گی۔
واقعہ کے بعد مسافر کی جانب سے شکایت پر ایئرلائن حکام حرکت میں آئے اور فوری اقدامات کیے گئے۔
ایئر لائن حکام نے بعد ازاں مسافر کو پہلے جدہ سے لاہور واپس لایا، اور پھر کراچی پہنچایا۔ اس دوران ایئرلائن کو مسافر کی مکمل سفری لاگ بک اور عملے کی لاپرواہی کا بھی جائزہ لینا پڑا۔
ایئرپورٹ منیجر نے اتھارٹی کو نجی ایئرلائن کےخلاف کارروائی کی درخواست دے دی۔

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 6 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 6 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک گھنٹہ قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 8 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 6 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل


