Advertisement
علاقائی

خضدار: سارونہ ندی میں ڈوب کر3افراد جاں بحق

حادثے کے بعد مقامی افراد نے فوری طور پر ریسکیو کارروائی کرتے ہوئے تمام لاشوں کو ندی سے نکال لیا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Jul 11th 2025, 7:02 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
خضدار: سارونہ ندی میں ڈوب کر3افراد جاں بحق

خضدار: بلوچستان کے ضلع خضدار میں سارونہ ندی میں ڈوب کر3افراد جاں بحق ہو گئے۔

 تفصیلات کے مطابق بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ،حادثہ سارونہ ندی کاسوٹو کے مقام پیش آیا۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت وزیر علی میراجی، غلام مصطفیٰ میراجی اور محمد علی میراجی کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کے بعد مقامی افراد نے فوری طور پر ریسکیو کارروائی کرتے ہوئے تمام لاشوں کو ندی سے نکال لیا ۔

Advertisement
Advertisement