پولیس کے مطابق، خاتون ایک موٹر وے سروس اسٹیشن پر موجود تھیں اور اپنے شوہر اور بیٹی کے واپس آنے کا انتظار کر رہی تھیں


فرانس میں ایک انوکھا اور حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں تفریحی سفر پر جانے والے ایک شخص نے اپنی بیوی کو ہائی وے کے گیس اسٹیشن پر بھول کر 300 کلومیٹر دور تک سفر کر لیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، پیرس سے تعلق رکھنے والے شخص نے اپنی بیوی اور 22 سالہ بیٹی کے ساتھ مراکش کی سیر کا منصوبہ بنایا اور 5 جولائی کو سفر کا آغاز کیا۔ دورانِ سفر جب گاڑی میں فیول کم ہوا تو وہ مختلف گیس اسٹیشنز پر رکتا رہا۔
تاہم ایک مقام پر ایسا بھی ہوا جہاں وہ اپنی بیوی کو گاڑی میں واپس لیے بغیر سفر پر روانہ ہوگیا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اُسے یہ بھی یاد نہ رہا کہ بیوی کو کس اسٹیشن پر چھوڑا۔ جب 300 کلومیٹر کا فاصلہ طے ہو چکا تو اسے اپنی بیوی کی غیر موجودگی کا احساس ہوا۔
مذکورہ شخص نے فوراً پولیس سے رابطہ کیا۔ پولیس حکام کے مطابق، انہیں یہ سن کر خاصی حیرت ہوئی کہ شوہر اور گاڑی میں موجود بیٹی دونوں کو نہیں معلوم کہ بیوی کہاں رہ گئی — کیونکہ بیٹی سفر کے دوران سو رہی تھی۔
ابتدائی طور پر پولیس نے ہائی وے پر قائم مختلف سروس ایریاز اور گیس اسٹیشنز پر تلاش کی کوشش کی، مگر کوئی کامیابی نہ ملی۔ بعد ازاں موبائل نیٹ ورک ٹریکنگ کی مدد سے خاتون کی موجودگی کا پتہ چلایا گیا۔
پولیس کے مطابق، خاتون ایک موٹر وے سروس اسٹیشن پر موجود تھیں اور اپنے شوہر اور بیٹی کے واپس آنے کا انتظار کر رہی تھیں۔ بعد ازاں، خاندان ایک بار پھر مراکش کی جانب روانہ ہو گیا — اس بار مکمل اور ہوشیار!
عمران خان کبھی ملک چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتے، علی امین گنڈاپور
- 6 گھنٹے قبل

چیئرمین سینیٹ اور ایرانی صدر کی اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کے امن و استحکام پر تبادلہ خیال
- 6 گھنٹے قبل

غزہ میں بمباری، 44 فلسطینی شہید؛ خان یونس میں ہلال احمر کی عمارت پر حملہ، قحط سے اموات 175 تک پہنچ گئیں
- 5 گھنٹے قبل

سڈنی ہاربر برج پر 90 ہزار افراد کا تاریخی مارچ: فلسطین سے یکجہتی، غزہ میں امن کا مطالبہ
- 5 گھنٹے قبل

غذائی قلت کا شکار فلسطینیوں کے لیے 100 ٹن امدادی سامان روانہ
- 7 گھنٹے قبل

اداکارہ رمیا کو آن لائن ریپ اور قتل کی دھمکیاں، دو افراد گرفتار
- 6 گھنٹے قبل

وفاقی وزیر ریلوے کا پنجاب کے تمام ریلوے اسٹیشنوں پر مفت وائی فائی کی فراہمی کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کی وفد کے ہمراہ ایوان صدر آمد، آصف زرداری نےپرتپاک استقبال کیا
- 6 گھنٹے قبل

شیخ حسینہ پر انسانیت سوز جرائم کا مقدمہ: زخمی مظاہرین کا پہلا گواہ عدالت میں پیش
- 6 گھنٹے قبل

نوازشریف کے چچازاد بھائی میاں شاہد شفیع کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
- 8 گھنٹے قبل

افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کا دورۂ پاکستان ملتوی
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ٹی 20 سیریز کھیلنے آئرلینڈ پہنچ گئی
- 5 گھنٹے قبل