بلوچستان میں دہشت گردی میں 45 فیصد اضافہ، چھ ماہ میں 257 افراد جاں بحق: محکمہ داخلہ
رپورٹ کے مطابق، سال کی پہلی ششماہی میں دہشت گردی کے واقعات میں 45 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ سیٹلرز (غیر مقامی افراد) کی ٹارگٹ کلنگ میں 100 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا


محکمہ داخلہ بلوچستان نے یکم جنوری سے 30 جون 2025 تک کے دوران صوبے میں دہشت گردی کے واقعات کے اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق دہشت گردی کی لہر میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، سال کی پہلی ششماہی میں دہشت گردی کے واقعات میں 45 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ سیٹلرز (غیر مقامی افراد) کی ٹارگٹ کلنگ میں 100 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق: دہشت گردی کے 501 واقعات رونما ہوئے , ان واقعات میں 133 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 257 افراد جاں بحق ہوئے۔
238 اہلکاروں سمیت 492 افراد زخمی بھی ہوئے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ غیر مقامی افراد پر 14 حملے کیے گئے، جن میں 52 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے۔
بم، دستی بم، آئی ای ڈی، بارودی سرنگوں اور راکٹ حملوں کے 81 واقعات پیش آئے، جن میں 26 افراد جان سے گئے اور 112 زخمی ہوئے۔
عام شہریوں پر حملوں کے 39 واقعات میں 11 ہلاکتیں اور 29 زخمی رپورٹ ہوئے۔
ٹرینوں پر دو حملوں کے دوران 29 افراد ہلاک ہوئے۔
پولیو ورکرز پر ایک حملے میں ایک کارکن جاں بحق ہوا ، موبائل فون ٹاورز پر 9 حملوں میں دو افراد زخمی ہوئے۔
یہ رپورٹ اس امر کی نشاندہی کرتی ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بدستور سنگین ہے اور دہشت گردوں کا نشانہ عام شہری، سیکیورٹی اہلکار اور بنیادی سہولیات کی فراہمی سے وابستہ افراد بھی بن رہے ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے کا پنجاب کے تمام ریلوے اسٹیشنوں پر مفت وائی فائی کی فراہمی کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل

نوازشریف کے چچازاد بھائی میاں شاہد شفیع کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
- 11 گھنٹے قبل

افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کا دورۂ پاکستان ملتوی
- 8 گھنٹے قبل

غزہ میں بمباری، 44 فلسطینی شہید؛ خان یونس میں ہلال احمر کی عمارت پر حملہ، قحط سے اموات 175 تک پہنچ گئیں
- 8 گھنٹے قبل

سڈنی ہاربر برج پر 90 ہزار افراد کا تاریخی مارچ: فلسطین سے یکجہتی، غزہ میں امن کا مطالبہ
- 8 گھنٹے قبل

چیئرمین سینیٹ اور ایرانی صدر کی اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کے امن و استحکام پر تبادلہ خیال
- 8 گھنٹے قبل

اداکارہ رمیا کو آن لائن ریپ اور قتل کی دھمکیاں، دو افراد گرفتار
- 8 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کی وفد کے ہمراہ ایوان صدر آمد، آصف زرداری نےپرتپاک استقبال کیا
- 9 گھنٹے قبل

شیخ حسینہ پر انسانیت سوز جرائم کا مقدمہ: زخمی مظاہرین کا پہلا گواہ عدالت میں پیش
- 8 گھنٹے قبل
عمران خان کبھی ملک چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتے، علی امین گنڈاپور
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ٹی 20 سیریز کھیلنے آئرلینڈ پہنچ گئی
- 8 گھنٹے قبل

غذائی قلت کا شکار فلسطینیوں کے لیے 100 ٹن امدادی سامان روانہ
- 10 گھنٹے قبل