فورس کا نام بدل کر فیڈرل کانسٹیبلری رکھا جائے گا، جسےچاروں صوبوں، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کام کرنے کا اختیار دیا جائے گا،ذرائٰع


اسلام آباد:وفاقی حکومت نے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کو ملک گیر فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کی طرف سے فرنٹیئر کانسٹیبلری ایکٹ 1915 میں ترامیم کی منظوری کے بعد پورے پاکستان میں ایف سی کے دائرہ اختیار کو بڑھانے کے لیے ایک آرڈیننس جاری کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اس فورس کا نام بدل کر فیڈرل کانسٹیبلری رکھا جائے گا، فیڈرل کانسٹیبلری کو چاروں صوبوں، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں کام کرنے کا اختیار دیا جائے گا۔
ایف سی کو چاروں صوبوں، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کام کرنے کا اختیار دیا جائے گا۔ جبکہ آرڈیننس کے نفاذ کے بعد نئی فورس کے لیے ملک بھر میں بھرتی کی جائے گی، جس کے لیے ملک بھر میں دفاتر قائم کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق فیڈرل کانسٹیبلری کے ملک بھر میں دفاتر قائم کیے جائیں گے۔ اور تنظیم نو فریم ورک کے تحت فیڈرل کانسٹیبلری کی کمانڈ پولیس افسران کریں گے۔
\ فیڈرل کانسٹیبلری کے قیام سے ملکی داخلی سلامتی اور امن عامہ کے قیام میں مدد ملے گی۔

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 18 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 44 minutes ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 14 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago


