خیبرپختونخوا میں KPCIP منصوبے میں 32 ارب کا اسکینڈل، پی اے سی نے نوٹس لے لیا
کمپنی نے ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق کوئی ریکارڈ فراہم نہیں کیا، جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔

خیبرپختونخوا میں ایک اور بڑے مالیاتی اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے، جہاں کے پی سٹیز امپروومنٹ پراجیکٹ (KPCIP) میں مبینہ طور پر 32 ارب روپے کی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔ اس صورتحال پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے فوری نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، سرکاری دستاویزات سے پتا چلا ہے کہ یہ منصوبہ ایشین ڈیولپمنٹ بینک، ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک اور خیبرپختونخوا حکومت کی شراکت سے شروع کیا گیا تھا، جس کا مقصد پشاور، مردان، ایبٹ آباد، کوہاٹ اور مینگورہ سمیت متعدد شہروں میں شہری انفراسٹرکچر اور بلدیاتی خدمات کو بہتر بنانا تھا۔
دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک غیر رجسٹرڈ کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا، جو نہ صرف ایف بی آر، کے پی ریونیو اتھارٹی اور پاکستان انجینئرنگ کونسل سے غیر منظور شدہ تھی، بلکہ اس کی قانونی حیثیت ٹینڈرنگ کے وقت بھی مشکوک تھی۔ اس کے باوجود، کمپنی کو جعلی یا گمراہ کن پیش رفت رپورٹس کی بنیاد پر 32 ارب روپے کی ادائیگیاں کر دی گئیں۔
مزید برآں، کمپنی نے ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق کوئی ریکارڈ فراہم نہیں کیا، جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔
اس سنگین صورتحال پر ایم پی ایز سجاد اللہ، محمد ریاض، تاج محمد، منیر حسین لغمانی اور پی ٹی آئی کے محمد عارف نے چیئرمین پی اے سی کو باضابطہ خط ارسال کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کو نیب، ایف بی آر اور دیگر تحقیقاتی اداروں کے سپرد کیا جائے۔ ان اراکین نے ان افسران کو بھی کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا جنہوں نے جعلی یا نامکمل دستاویزات پر ادائیگیوں کی منظوری دی۔
چیئرمین پی اے سی اور اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جمعرات کے روز اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اس اجلاس میں ڈپٹی آڈیٹر جنرل (نارتھ)، سیکریٹری مواصلات و تعمیرات، اور سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 17 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 13 گھنٹے قبل


