محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات اور زائرین کے مسائل پر تبادلہ خیال
ایران ہمارا برادر ہمسایہ ملک ہے، دوطرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، وزیر داخلہ


تہران :وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک-ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ایران کے وزیرداخلہ نے کہا کہ اپنے بھائی کو ایران آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، یقیناً آپ کا دورہ پاک-ایران تعلقات کے فروغ میں معاون ثابت ہو گا۔
داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایران ہمارا برادر ہمسایہ ملک ہے، دوطرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، امید ہے کہ پاکستان، ایران اور عراق سہ ملکی کانفرنس سے زائرین کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی ،انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر مسعود پزشکیان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی تہران میں زائرین اور سرحدی مسائل منعقد ہونے والی سہ ملکی کانفرنس میں شرکت کریں گے، کانفرنس میں ایران اور عراق کے وزرائے داخلہ بھی شریک ہوں گے۔
تہران میں زائرین، بارڈر اور دیگر متعلقہ مسائل کے حل کے لیے پاکستان کی درخواست پر سہ ملکی کانفرنس کا انعقاد ہو رہا ہے،جبکہ دورے کے دوران محسن نقوی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات کریں گے۔
قبل ازیں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سرکاری دورے پر ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے جہاں امام خمینی انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر ایرانی وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام، ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو، قونصلر آفتاب بٹ اور سفارتی افسران بھی موجود تھے۔

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 20 گھنٹے قبل

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 15 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 17،17 سال قید کی سزا
- ایک گھنٹہ قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 18 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 15 گھنٹے قبل

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 17 گھنٹے قبل

کور کمانڈر لاہور کا نیشنل کالج آف آرٹس کا خصوصی دورہ، طلبہ و استاتذہ سے ملاقات
- ایک گھنٹہ قبل

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 21 گھنٹے قبل

فوجیوں کی ہلاکت کا معاملہ :امریکا کا شام میں فضائی حملہ،داعش کے 70 سے زائد ٹھکانے تباہ
- 38 منٹ قبل

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 19 گھنٹے قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 18 گھنٹے قبل









