معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سسٹم میں شفافیت لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم
وزیراعظم کی ہدایت پر کیو آر کوڈ اور ڈیجیٹل ادائیگیوں دیگر طریقہ کار استعمال کرنے والے کمرشل پوائنٹس کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر 2 ملین کی جا رہی ہے۔


اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سسٹم میں شفافیت لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت سے عوام اور عوام سے حکومت کی ادائیگیوں کے طریقہ کار کی ڈیجیٹائیزیشن سے شفافیت اورصارفین کے لیے آسانی پیدا ہوگی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت کیش لیس و ڈیجیٹل معیشت کے حوالے سے ہفتہ وار اجلاس منعقد ہوا ،جس میں وفاقی وزرا احد چیمہ، اعظم نذیر احمد، شزا فاطمہ، علی پرویز ملک، مشیر توقیر شاہ، وزیر مملکت بلال اظہرکیانی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
دوران اجلاس وزیرعظم نے ہدایت کی کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری حضرات کے لیے ڈیجیٹائیزیشن اور کیش لیس اکانومی کے مراحل کو آسان بنایا راست کے بورڈ آف گورنرز اور چیئرمین کی تقریری ستمبر تک مکمل کی جائے راست کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں معیشت اور کاروباری ماہرین کو شامل کیا جائے ۔
وزیراعظم نے مزید کہاکہ تمام ریاستی ملکیتی اداروں (SOES) کو بھی ڈیجیٹل نظام کے دائرہ کار میں لایا جائے انہوں نے ڈیجیٹل معیشت کی جانب پیشرفت مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ،اورتمام ریاستی ملکیتی اداروں کو بھی ڈیجیٹل نظام کے دائرہ کارمیں لایا جائے۔
اجلاس کو کیش لیس و ڈیجیٹل معیشت کو رائج کرنے بارےپیشرفت پربریفنگ دی گئی، بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ راست کے چیف ایگزیکٹو افسر کی تعیناتی کے حوالے سے اشتہار جاری کیا جا چکا ہے، موبائل فون ایپلی کیشنز اور ڈیجیٹل بینکنگ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 95 ملین سے بڑھا کے 120 ملین کی جائے گی، ڈیجیٹل ادائیگیاں 7.5 بلین روپے سے بڑھ کر 15 بلین روپے تک ہو جائیں گی،،ڈیجیٹل پے مینٹ ڈیوائسز پر درآمدگی ڈیوٹی ختم کر دی گئی۔
بریفنگ میں مزید بتایاگیا کہ راست اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے حوالے سے ملک گیر عوامی آگہی مہم اگلے ماہ شروع کی جائے گی ڈیجیٹل پے مینٹ ڈیوائسز پر درآمدگی ڈیوٹی ختم کر دی گئی ۔معیشت کو ترقی یافتہ ممالک کے ہم عصر کرنے کے لئے ایک ماہ کے اندر ڈیجیٹل پے مینٹس انڈیکس کا اجرا کیا جا رہا ہے ۔
دوران اجلاس سی ڈی اے بورڈ نے اسلام آباد میں ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کے رائیٹ آف وے کی منظوری دے دی، ترسیلات زر کے نظام کو بھی ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے اور بیرون ممالک سے آنے والی تمام رقوم بینکنگ کے نظام کے ذریعے موصول ہوں گی۔
دوران اجلاس شرکا کو بتایا گیا کیا کہ اسلام آباد سٹی موبائل فون ایپلی کیشن کو راست سے منسلک کر دیا گیا ہے، اسلام آباد میں پبلک وائی فائی اور مخصوص جگہوں پر ای-لائبریریز کا قیام دسمبر 2025 تک مکمل کر لیا جائے گا۔
وزیراعظم کی ہدایت پر کیو آر کوڈ اور ڈیجیٹل ادائیگیوں دیگر طریقہ کار استعمال کرنے والے کمرشل پوائنٹس کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر 2 ملین کی جا رہی ہے۔

صحافیوں پر پر تشدد واقعات کی غیر مشروط معذرت کر تاہوں ، عطاتاررڑ
- 5 hours ago

پشاور ہائی کورٹ سے زرتاج گل اور شبلی فراز کی 11 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور
- 7 hours ago

علیمہ خان کا دعویٰ: پولیس والے خود کہہ رہے تھے کہ وہ بانی کے ساتھ ہیں
- 6 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
پولیس انتظار کرتی رہی مگر کوئی احتجاجی نہیں آیا ، وزیر اعلی ٰ پنجاب
- an hour ago

"معافی مانگیں تو معافی ممکن ہے ، عمران خان کو مشروط ریلیف کی پیشکش
- 42 minutes ago

آئرلینڈ ویمنز کی پاکستان پر 11 رنز سے فتح
- an hour ago

بلوچستان کے مختلف شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل
- an hour ago

اعظم نذیر تارڑ کی اپوزیشن کو مذاکرات کی نئی پیشکش، پی ٹی آئی کا سخت ردعمل
- 7 hours ago

طالبان حکومت کا پاکستانی بائیکرز کا پرتپاک خیرمقدم، کابل میں خصوصی تقریب
- 7 hours ago

گھانا میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ، وزیر دفاع سمیت 9 افراد ہلاک
- 3 hours ago

اسلام آباد میں باجوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی، ضلعی انتظامیہ متحرک
- an hour ago

امریکا نے بھارت پر 25 فیصد اضافی ٹیرف اور نئی تجارتی پابندیاں عائد کر دیں
- an hour ago