Advertisement
پاکستان

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان مشترکہ ثقافت، مذہب اور تاریخی رشتوں پر مبنی دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں ،شہباز شریف

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jul 15th 2025, 5:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف سے انڈونیشیا کے وزی دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) سیافری سمسودین نے ملاقات کی، جس میں تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

دوران ملاقات وزیراعظم نے انڈونیشیا کے صدر عزت مآب پرابووو سوبیانٹوو کے ساتھ قاہرہ میں جی ایٹ سربراہی اجلاس کے موقع پر اپنی خوشگوار ملاقات کو یاد کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا،ملاقات میں پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان گہرے تاریخی، برادرانہ اور دوستانہ دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان مشترکہ ثقافت، مذہب اور تاریخی رشتوں پر مبنی دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک بین الاقوامی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں۔

دوران ملاقات وزیراعظم نے پاکستان کے انڈونیشیا کے ساتھ اقتصادی تعلقات، تجارت، دفاع اور دفاعی پیداوار کے شعبوں سمیت تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے کثیر الجہتی دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

شہباز شریف نے باہمی فائدہ مند منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا اور دفاعی تعاون کے معاہدے کے تحت جاری اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔

دوران ملاقات وزیراعظم نے پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین دفاعی تعاون کے معاہدے کے تحت جاری اقدامات کا بھی جائزہ لیا اور دونوں رہنماؤں نے اس معاہدے کے نفاذ کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر انڈونیشین وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) سیفری سمسودین نے انڈونیشیا کے صدر عزت مآب پرابوو سوبیانٹو کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے انڈونیشیا کی پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں خصوصاً دفاعی پیداوار میں تعاون کے مزید مواقع تلاش کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

Advertisement
عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

  • 2 دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

  • 2 دن قبل
سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 3 دن قبل
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری

پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری

  • 2 دن قبل
ملک بھرمیں اچانک تعطیل کا اعلان، کس دن چھٹی ہو گی؟

ملک بھرمیں اچانک تعطیل کا اعلان، کس دن چھٹی ہو گی؟

  • 3 دن قبل
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ

عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ

  • 3 دن قبل
چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک

چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک

  • 3 دن قبل
لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار

لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار

  • 3 دن قبل
پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان

  • 2 دن قبل
’عمران خان کو صحت مند قرار'،  عطا تارڑ نے پمز اسپتال میں معائنے اور واپسی اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کردی

’عمران خان کو صحت مند قرار'، عطا تارڑ نے پمز اسپتال میں معائنے اور واپسی اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کردی

  • 3 دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا

ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا

  • 2 دن قبل
Advertisement