بلوچستان حکومت نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔


قلات: صوبہ بلوچستان کے علاقے قلات میں مسافر کوچ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق قلات میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے مسافر کوچ پر اندھادھند فائرنگ کی ہے۔
قلات پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں مسافر کوچ میں سوار تین افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے جن میں سے پانچ کی تصدیق ہوگئی ہے۔
واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد اور لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیےڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر( ڈی ایچ کیو )اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ کیو اسپتال قلات میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، تاکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔
شاہد رند کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز حملہ آوروں کا تعاقب کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 10 جولائی کو دہشت گردوں نے کوئٹہ سے پنجاب جانے والی 2 مسافر بسوں سے 9 مسافروں کو شناخت کے بعد اغوا کرکے شہید کردیا تھا۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک گھنٹہ قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 3 منٹ قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل





