جی این این سوشل

پاکستان

نادرا کا ویکسی نیشن نہ کروانے والوں کے خلاف بڑا فیصلہ

اسلام آباد : نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کورونا ویکسی نیشن نہ کروانے والے افراد کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نادارا کا ویکسی نیشن نہ  کروانے  والوں کے خلاف بڑا فیصلہ
نادارا کا ویکسی نیشن نہ کروانے والوں کے خلاف بڑا فیصلہ

جی این این کے مطابق نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کاکہنا ہے کہ  جن شہریوں نے ویکسین نہیں لگوائی انہیں نادارا آفس سہولیات فراہم نہیں کرے گا ۔ سہولیات فراہم نہ کرنے کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کے کہنے پر کیا گیا ہے۔ نادرا کے مطابق  اس حوالے سے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے نادرا کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔نادرا حکام کے مطابق ملک بھر میں دو لاکھ افراد نادرا آفس آتے ہیں ، بغیر ویکسین کے افراد  کو نادرا آفس میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ حکام کے مطابق نادرا آفس میں داخلے کے لیے کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا۔ تمام نادرا دفاتر میں این سی او سی کے احکامات کے مطابق ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا۔

پاکستان بھر میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے جس کے لیے  ہسپتالوں میں ویکسینیشن سنٹرز سمیت اب موبائل ویکسین مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں جہاں18 سال سے زائد افراد جا کر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان میں اس وقت انسداد کورونا کی چینی ویکسین کے علاوہ ایسٹرازینیکا ، ، کینسینو  اور فائزر بھی استعمال کی جارہی ہے۔  ملک بھر  میں40 سال سے زائد عمر افراد کی ویکسینیشن کا آغاز3 مئی سےہوا تھا ۔

پاکستان

دبئی لیکس: ایف آئی اے اور نیب سے تحقیقات کرانے کیلئے درخواست دائر

دبئی لیکس میں کئی پاکستانی سیاستدانوں اور کاروباری شخصیات کے نام آئے، ہر سیاستدان پر اپنی تمام ملکی و غیر ملکی پراپرٹی ظاہر کرنا لازم ہے، درخواست

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دبئی لیکس: ایف آئی اے اور نیب سے تحقیقات کرانے کیلئے درخواست دائر

لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)، فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) اور قومی احتساب بیورو (نیب) سے دبئی لیکس کی تحقیقات کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں درخواست شہری مشکور حسین کی جانب سے دائر کی گئی جسے ندیم سرور ایڈووکیٹ کے ذریعے پیش کیا گیا،درخواست میں وفاقی حکومت، نیب، ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ دبئی لیکس میں کئی پاکستانی سیاستدانوں اور کاروباری شخصیات کے نام آئے، ہر سیاستدان پر اپنی تمام ملکی و غیر ملکی پراپرٹی ظاہر کرنا لازم ہے، عدالت ایف آئی اے، نیب اور دیگر متعلقہ اداروں کو دبئی لیکس کی تحقیقات کا حکم دے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ تحقیقات ہونی چاہیے کہ دبئی میں خریدی گئی پراپرٹیز منی لانڈرنگ سے تو نہیں بنائی گئیں، دبئی میں غیر قانونی پراپرٹی ثابت ہونے پر مالکان کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

میکسیکو ، انتخابی ریلی پر فائرنگ، میئر کے امیدوار سمیت 6افراد ہلاک ، دو زخمی

میئر کے امیدوار کے ساتھ فائرنگ میں ہلاک ہونے والے 6افراد میں ایک نوجوان لڑکی بھی شامل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

میکسیکو ، انتخابی ریلی پر فائرنگ، میئر کے امیدوار سمیت 6افراد ہلاک ، دو زخمی

میکسیکو کی جنوب مشرقی ریاست چیاپاس کے شہر لا کانکورڈیا میں انتخابی ریلی پر فائرنگ کے نتیجے میں میئر کے امیدوار سمیت6افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ سے میئر کے امیدوار لوسیرو لوپیز مازا اور پانچ دیگر افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ حکام نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز میئر کے امیدوار لوسیرو لوپیز مازا کے ساتھ فائرنگ میں ہلاک ہونے والے چھ افراد میں ایک نوجوان لڑکی بھی شامل ہےجبکہ 2 دیگر زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق سیاسی مہم کی تقریب کے دوران مسلح شہریوں کے درمیان تصادم شروع ہو گیا۔

فائرنگ کا واقعہ گوئٹے مالا کی سرحد سے تقریباً 80 میل دور چیاپاس کے دیہی قصبے کے قریب پیش آیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

فائنل میں پاکستان نے تین سیٹ جیتے جبکہ ترکمانستان کی ٹیم صرف ایک راؤنڈ جیت سکی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا فائنل پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان کھیلا گیا، جس میں پاکستان نے تین سیٹ جیتے جبکہ ترکمانستان کی ٹیم صرف ایک راؤنڈ جیت سکی۔

فائنل میں پاکستان نے ترکمانستان کو 1-3 سے شکست دی،  پاکستان کی جیت کا اسکور 21-25، 19-25 ، 25-20 اور 14-25 رہا جبکہ ایشین چیمپٸین شپ میں کرغزستان نے سری لنکا کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کٸے کیے جبکہ مختلف ممالک سے سفرا نے بھی فائنل میچ دیکھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll