Advertisement

کراچی : ڈیڑھ منٹ کے وقفے سے زلزلے کے جھٹکے

زلزلہ پیما مرکزکے مطابق یہ کراچی میں یکم جون سے آنے والا 60 واں زلزلہ تھا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 ماہ قبل پر جولائی 16 2025، 11:58 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی : ڈیڑھ منٹ کے وقفے سے زلزلے کے جھٹکے

شہر قائد میں ڈیڑھ منٹ کے وقفے سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میںزلزلے کے جھٹکے دو الگ مقامات پر محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پہلے 3.4 شدت کے زلزلے کا مرکز ملیر کے شمال مغرب میں 14 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا،جبکہ دوسرا زلزلہ ڈی ایچ اے سٹی کے مشرق میں 10 کلومیٹر کے فاصلے پر 2.7 میگنیٹیوٹ کا آیا۔

زلزلہ پیما مرکزکے مطابق یہ کراچی میں یکم جون سے آنے والا 60 واں زلزلہ تھا۔

Advertisement
Advertisement