بلوچستان میں دہشتگردوں سےمقابلے کے دوران شہید ہونیوالے میجر رب نواز کی نماز جنازہ ادا
شہید کو وطن کے لیے جان قربان کرنے پر سلام پیش کرتے ہیں، افواج پاکستان کی انسداد دہشتگردی کے لیے لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،انوار الحق


مظفر آباد: بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے میجر رب نواز کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق میجر رب نواز شہید کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر مظفرآباد کے خورشید حسن خورشید گراؤنڈ میں ادا کی گئی، وزیراعظم آزادکشمیر نے میجر رب نواز شہید کے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر نے میجر رب نواز شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا،انہوں نے میجر رب نواز شہید کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا، کہا کہ میجر رب نواز شہید پر پوری قوم کو فخر ہے۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے مزید کہا کہ شہید کو وطن کے لیے جان قربان کرنے پر سلام پیش کرتے ہیں، مسلح افواج پاکستان کی انسداد دہشتگردی کے لیے لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔
میجر رب نواز شہید کے نماز جنازہ میں سپیکر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر حکومتی وزرااور اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 13 hours ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 days ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 days ago
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 hours ago

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 13 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 days ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 days ago
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 hours ago
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 hours ago
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 13 hours ago



