انصاف کسی ایک فرد یا ادارے کی ذمہ داری نہیں بلکہ انسانیت کا اجتماعی فرض ہے، چیف جسٹس
پاکستانی عدلیہ عالمی انصاف کی کوششوں کے ساتھ کھڑی ہے، عدالتی اصلاحات اور محروم طبقے کی آواز بننا ہماری اولین ترجیح ہے،چیف جسٹس


اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ انصاف کسی ایک فرد یا ادارے کی ذمہ داری نہیں بلکہ یہ انصاف انسانیت کا اجتماعی فرض ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی یوم انصاف پر اپنے پیغام میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ آج کے دن عدل، مساوات اور قانون کی حکمرانی کے عزم کی تجدید کرتے ہیں، انصاف کسی ایک فرد یا ادارے کی ذمہ داری نہیں، انصاف انسانیت کا اجتماعی فرض ہے، انصاف کی حد سرحدوں سے ماورا ہے جو امن اور انسانی حقوق کی بنیاد ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ دنیا کے مسائل کا واحد حل قانون کی حکمرانی اور انصاف کی فراہمی ہے، دہشت گردی، انسانی اسمگلنگ، ماحولیاتی بحران جیسے مسائل کا حل عدالتی نظام ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عدلیہ عالمی انصاف کی کوششوں کے ساتھ کھڑی ہے، عدالتی اصلاحات اور محروم طبقے کی آواز بننا ہماری اولین ترجیح ہے۔
دوسری جانب چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ برانچ رجسٹری کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بار کونسلز کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں وکلا کے مسائل و تجاویز پر گفتگو کی، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس شکیل احمد بھی موجود تھے۔
پاکستان سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے کوئٹہ اور مکران کی خواتین وکلا کے لیے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد میں خصوصی تربیتی پروگرام اور وکلا کے دو بیجز کے لیے ٹریننگ کا اعلان کیا۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ چیف جسٹس نے سپریم کورٹ برانچ رجسٹری میں بار روم کے لیے جگہ مختص کرنے، قانونی برادری اور سائلین کے لیے سہولت مرکز کے قیام کا فیصلہ بھی کیا۔
چیف جسٹس نے بار اور بینچ کو مؤثر انصاف کی فراہمی میں شراکت دار قرار دیتے ہوئے وکلا کے مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی اور قانونی تعلیم و انصاف کی بہتری کے عزم کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس نے کوئٹہ کو اپنا دوسرا گھر قرار دیا۔

مریم نواز کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے انتظامیہ کو بروقت اقدامات کی ہدایت
- 3 hours ago

ملتان میں دریائے چناب کے سیلاب نے مویشیوں اور فصلوں کو تباہ کر دیا
- 5 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف چین کے 6 روزہ دورے پر پہنچ گئے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے
- 5 hours ago

لاہور: بھارتی دہشت گرد عثمان عرف عبدالرحمٰن کو 20 سال قید کی سزا
- 4 hours ago

پاکستان فٹبال فیڈریشن کا نیا آفیشل بینک اکاؤنٹ: فیفا کی فنڈنگ جلد ملنے کا امکان
- 7 hours ago

تین ملکی سیریز: پاکستان کا متحدہ عرب امارات کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 4 hours ago
سیلاب متاثرہ خواتین اور بچوں کو ریلیف کیمپوں میں سنگین مسائل کا سامنا
- 11 minutes ago

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کر دی
- 5 hours ago

پشاور اور ملحقہ علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال، پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن جاری
- 3 hours ago

صدر پاکستان کی جانب سے (این ایف سی) کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری
- 7 hours ago

امریکا کا یوکرین کو جدید فضائی دفاعی نظام دینے کا فیصلہ
- 4 hours ago

پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز میں مسلسل دوسری فتح، یو اے ای کو 31 رنز سے شکست
- 13 minutes ago