یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبہ کا لاہور گیریژن کا تعلیمی اور معلوماتی دورہ
جی سی او لاہور میجر جنرل راؤ عمران سرتاج نے طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست بھی کی جس میں انہوں نے طلبہ کے سوالوں کے مؤثر طریقے سے جوابات دیے۔


لاہور:یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی )کے طلبہ نے لاہور گیریژن کا تعلیمی اور معلوماتی دورہ کیا جس میں انہوں نے آرمی میوزیم اور جناح ہاؤس کابھی وزٹ کیا۔
اس موقع پر طلبہ نے یونٹ میں فوجی ہتھیاروں اور دیگر جنگی سازوسامان کا مشاہدہ کیا جس سے انہیں افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اندازہ ہوا۔
جی سی او لاہور میجر جنرل راؤ عمران سرتاج نے طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست بھی کی جس میں انہوں نے طلبہ کے سوالوں کے مؤثر طریقے سے جوابات دیے۔
طلبہ نے اس بارے میں رائے دیتے ہوئے کہا کہ عوام اور فوج کے درمیان فاصلے کاتاثر غلط ہے۔فوج کے لوگ ہم سے ہیں اور ہمارا حصہ ہیں۔
طلبہ کامزید کہنا تھا کہ جی سی او نے ان کےسوالوں کے تسلی بخش جواب دیے انھیں فوج کے بارے میں جاننے کا موقع ملا ، یہ سیشن انتہائی کا میاب رہاہمیں آزادی کے ہیروز کے بارے میں جاننے کا موقع ملا اور یہ بھی سیکھا کہ ہمارا وطن کن مشکل حالات میں حاصل کیا گیا۔
طالب علموں نے کہا کہ آج کا سیشن انتہائی موثر اوریادگاررہا انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملاسیشن کے لیے پاک فوج کے شکرگزار ہیں اور دعا گو ہیں کہ ہمارا پیارا وطن تا قیامت سلامت رہے۔

ماڈل ٹاؤن میں خاوند نے اپنی بیوی کے 3 کروڑ کے طلائی زیورات چوری کر لیے، ملزم گرفتار
- 8 گھنٹے قبل

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین نیب نذیر احمد بٹ کو توہینِ عدالت کیس میں 15 ستمبر کو طلب کر لیا
- 8 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 57 رنز پر ڈھیر کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کے ریسکیو کیلئے جدید ایئر لفٹ ڈرون سروس متعارف کرا دی
- 7 گھنٹے قبل

محسن نقوی سے مصافحہ، بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو تنقید کی زد میں
- 8 گھنٹے قبل

ملتان میں سیلاب کی شدت برقرار، شہر کو بچانے کے لیے اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

لاس اینجلس میں امریکی ریپر ڈیوڈ انتھونی برک کی گاڑی سے مسخ شدہ لاش برآمد
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان، قطر پر اسرائیلی حملے کے خلاف سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے متحرک
- 3 گھنٹے قبل

یمن پر اسرائیلی فضائی حملے، 9 افراد شہید، 118 زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

سیلاب سے معیشت کو دھچکا، شرح سود 9 فیصد پر لانے کی تجویز
- 5 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا اصغرکی فائنل میڈیکولیگل رپورٹ تیار، موت پر مزید شکوک و شبہات
- 5 گھنٹے قبل

ٹرمپ نے تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کیلئے بھارت سے مذاکرات کا اعلان کر دیا
- 4 گھنٹے قبل