پاک افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ،پانچ مبینہ خودکش حملہ آور گرفتار
سکیورٹی فورسز نے بہترین حکمت عملی کے تحت دہشتگردوں کو ہتھیا ڈالنے پر مجبور کر دیا


پاک افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دی۔ پانچ مبینہ خودکش حملہ آور گرفتار کیے گئے، جنہوں نے مسجد میں پناہ لی تھی مگر محاصرے کے بعد ہتھیار ڈال دیے۔ گرفتار دہشتگرد افغان شہری ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے اطلاع ملتے ہی پانچ مختلف مقامات پر ناکہ بندی کی۔
پاک افغان سرحد پر ایک اور دراندازی کی کوشش سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، 17 جولائی کو شام 5 بجے خوارج نے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی، جو شام 6 بج کر 25 منٹ پر عزیز خیل اور منڈی خیل کی سمت بڑھے۔
فورسز نے پانچ مختلف مقامات پر ناکہ بندی کی اور خوارج کو بیسی خیل کی مسجد میں پناہ لیتے ہوئے گھیر لیا۔ بہترین حکمت عملی کے تحت فورسز نے مسجد کا فوری محاصرہ کیا، جس کے بعد دہشتگردوں نے ہتھیار ڈال دیے۔
گرفتار ہونے والے تمام خوارج افغان شہری ہیں جن کی عمریں 15 سے 18 سال کے درمیان ہیں، جبکہ تین ملزمان کے پاس افغان شناختی کارڈ بھی موجود ہیں۔ ان افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق، حالیہ مہینوں میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کئی کوششیں ناکام بنائی گئیں۔ 25 سے 27 اپریل 2025 کے دوران ایک بڑے آپریشن میں 71 خوارج ہلاک کیے گئے، جب کہ 4 جولائی کو بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی دراندازی میں 30 خوارج مارے گئے تھے۔ اس سے قبل 23 مارچ کو بھی ایسی ہی کوشش میں 16 خوارج ہلاک کیے گئے تھے۔
سکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ بھارت کی مکمل پشت پناہی خوارج کو حاصل ہے، جو پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے درپے ہیں، تاہم فورسز ہر خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہیں۔

ڈی آئی خان، نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی
- 3 گھنٹے قبل

حکومت کوئی بھی ہو، ملک کی ترقی اہم ہے: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق
- 14 گھنٹے قبل

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، بابر اور رضوان آؤٹ
- 34 منٹ قبل

اٹلانٹک میں خطرناک پیش رفت: طوفان "ایرن" کیٹیگری 5 میں تبدیل ہونے کے قریب
- 14 گھنٹے قبل

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے سے مختلف اضلاع میں سیلاب
- 2 گھنٹے قبل

معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کو لاہور ایئر پورٹ سے حراست میں لے لیا گیا
- 2 گھنٹے قبل

سعودیہ میں منشیات اسمگلنگ پر افغان شہری کو سزائے موت، وزارت داخلہ کا سخت پیغام
- 15 گھنٹے قبل

عوام ایکسپریس ٹرین بڑے حادثے کا شکار، لودھراں کے قریب ٹرین کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
- 3 گھنٹے قبل

آج سے مون سون بارشوں کی شدت میں اضافے کا امکان
- 3 گھنٹے قبل

واشنگٹن میں بھارت کی اقلیت دشمن پالیسیوں کے خلاف خالصتان کے حق میں ریفرنڈم آج ہو گا
- 3 گھنٹے قبل
بھارت کو ایک اور دھچکا، امریکا نے تجارتی مذاکرات منسوخ کردیئے
- 3 گھنٹے قبل
نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ اور ٹرینی معجزانہ طور پر محفوظ
- 14 گھنٹے قبل