ناراض رہنماؤں نے واضح مؤقف اپنایا ہے کہ وہ کسی صورت انتخابی دوڑ سے باہر نہیں ہوں گے اور کاغذات واپس لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا


پشاور: تحریک انصاف میں سینیٹ انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم پر شدید اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے ٹکٹوں سے محروم پارٹی رہنماؤں کو منانے کی کوشش ناکام ہو گئی، اور ناراض امیدواروں نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس نہ لینے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ گنڈاپور اور پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر و سلمان اکرم راجہ کی موجودگی میں ارشاد حسین، عائشہ بانو، عرفان سلیم اور وقاص اورکزئی سمیت دیگر ناراض امیدواروں سے ملاقات ہوئی، مگر مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے اور پارٹی کے اندر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
ناراض رہنماؤں نے واضح مؤقف اپنایا ہے کہ وہ کسی صورت انتخابی دوڑ سے باہر نہیں ہوں گے اور کاغذات واپس لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
حکومت-اپوزیشن میں "5/6 فارمولا" پر پیش رفت :
واضح رہے کہ گزشتہ رات خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کو بلامقابلہ کرانے کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایک اہم معاہدہ طے پایا ہے۔ ذرائع کے مطابق، "5/6 فارمولا" پر اتفاق ہوا ہے جس کے تحت تحریک انصاف کو 6 اور اپوزیشن کو 5 نشستیں ملیں گی، جبکہ دیگر امیدوار دستبردار ہو جائیں گے۔
مگر پی ٹی آئی کے اندر جاری اندرونی اختلافات اور ناراضی کی فضا اس معاہدے پر ممکنہ عملدرآمد میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 10 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 13 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 13 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 14 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 13 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 13 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 12 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل





