اس پیش رفت نے ان عمارتوں میں مقیم مکینوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے، جو اب اپنی رہائش اور مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی صورت حال سے دوچار ہیں


کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں 43 رہائشی عمارتوں کو خطرناک قرار دے دیا گیا ہے۔ یہ عمارتیں علاقے کے مختلف بلاکس میں واقع ہیں، جہاں سینکڑوں فلیٹس میں ہزاروں افراد اپنے اہل خانہ کے ساتھ مقیم ہیں۔
معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد) کے چیئرمین حسن بخشی نے کہا ہے کہ ان عمارتوں سے متعلق مکمل تکنیکی سروے رپورٹ آباد کو فراہم کی جائے تاکہ حقائق پر مبنی فیصلہ کیا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ کسی بھی عمارت کو صرف ظاہری مشاہدے کی بنیاد پر ناقابلِ رہائش قرار دینا مناسب نہیں، بلکہ اس کے لیے مخصوص انجینئرنگ ٹولز کے ذریعے فنی جانچ ضروری ہے۔ بخشی نے کہا کہ آباد ماہرین کی رائے اور حقائق کی روشنی میں ہی کوئی مؤقف اپنائے گی۔
اس پیش رفت نے ان عمارتوں میں مقیم مکینوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے، جو اب اپنی رہائش اور مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی صورت حال سے دوچار ہیں۔
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 13 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 13 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل





