تھامس باراک نے کہا کہ سیز فائر کے بعد تمام متحارب گروپوں سے مطالبہ ہے کہ وہ ہتھیار ڈال کر شام کی تعمیر نو کے عمل میں شامل ہوں

اسرائیل اور شام کے درمیان کئی روز سے جاری شدید لڑائی اور خونریزی کے بعد فریقین نے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔ ترکیہ میں تعینات امریکی سفیر تھامس باراک کے مطابق یہ سیز فائر معاہدہ ترکیہ، اردن اور دیگر علاقائی ممالک کی سفارتی کوششوں کی بدولت ممکن ہوا۔
تھامس باراک نے کہا کہ سیز فائر کے بعد تمام متحارب گروپوں سے مطالبہ ہے کہ وہ ہتھیار ڈال کر شام کی تعمیر نو کے عمل میں شامل ہوں۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ وقت باہمی مفاہمت اور عوامی بحالی کا ہے، نہ کہ مزید تباہی کا۔
شام کے دروز اکثریتی علاقوں میں حالیہ فرقہ وارانہ فسادات کے نتیجے میں کم از کم 300 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے۔ ان جھڑپوں نے شام کی اندرونی کشیدگی کو مزید بڑھا دیا، جس کا فائدہ بعض بیرونی قوتوں نے بھی اٹھانے کی کوشش کی۔
تین روز قبل اسرائیل نے دمشق میں واقع شامی وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا تھا اور دروز اکثریتی علاقے سے شامی فورسز اور متحارب گروپوں کے انخلاء کا مطالبہ کیا تھا۔ اس حملے نے خطے میں کشیدگی کو نئی سطح پر پہنچا دیا تھا۔

ایشیا کپ کا تنازع شدت اختیار کر گیا، بھارت کی بائیکاٹ کی دھمکیاں
- 5 گھنٹے قبل

مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کا عدالت میں اعتراف جرم
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کی ملاقات، اعزازی شیلڈ اور ٹیبلیٹ بطور انعام
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان انڈر-16 والی بال ٹیم کی تاریخی فتح، ایشین چیمپئن بن گئی
- 5 گھنٹے قبل

بھارتی تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین فِش وینکٹ انتقال کر گئے
- 4 گھنٹے قبل

سعودی شہزادہ الولید بن خالد 20 سال کومہ میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے
- 2 منٹ قبل

پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو بھائیوںسمیت 3 افراد قتل
- 7 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا: اپوزیشن کا سینیٹ انتخابات میں امیدوار دستبردار نہ کرانے کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل

چکوال میں شدید بارشیں: انفرا اسٹرکچر تباہ، رابطہ پل سیلاب میں بہہ گئے
- 6 گھنٹے قبل

ناراض امیدواروں کی ضد برقرار، پی ٹی آئی کی حکمت عملی میں تبدیلی کا امکان
- 6 گھنٹے قبل

گلستانِ جوہر میں 43 عمارتیں خطرناک قرار، تکنیکی رپورٹ طلب
- 3 گھنٹے قبل

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: علی امین گنڈاپور اور شفقت محمود کو ذاتی حیثیت میں طلبی کا حکم
- 6 گھنٹے قبل