ملک بھر میں مون سون کے چوتھے سلسلے کے دوران مزید 14 افراد جاں بحق جبکہ 17 افراد زخمی
26 جون سے اب تک بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 266 ہو چکی ہے، این ڈی ایم اے


ملک بھر میں مون سون کے چوتھے سلسلے کے دوران شدید بارشوں اور طوفانی موسمی صورتحال کے باعث حادثات میں مزید 14 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہو گئے۔
نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق 26 جون سے اب تک بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 266 ہو چکی ہے، جبکہ زخمیوں کی مجموعی تعداد 628 ہے۔ سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 144 ہوئیں، خیبرپختونخوا میں 63، سندھ میں 25، بلوچستان میں 16، گلگت بلتستان میں 8، کشمیر میں 2 اور اسلام آباد میں 8 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
ادھر گلگت بلتستان میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سکردو میں کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں شدید تباہی مچ گئی، جہاں 15 لاپتہ سیاحوں کی تلاش جاری ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران مزید لاشیں برآمد ہوئیں اور جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔
ننکانہ صاحب کے لاپتہ افراد کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا۔ آزاد کشمیر میں بارش سے تباہ شدہ علاقوں کے راستے بحال نہیں ہو سکے، ہزاروں مسافر اور سیاح پھنسے ہوئے ہیں۔ گلگت بلتستان کا ملک سے فضائی اور زمینی رابطہ بھی منقطع ہو چکا ہے جبکہ ضلع گانچھے کے سیلاب متاثرین بدترین مشکلات سے دوچار ہیں۔
پنجاب کے جنوبی ضلع راجن پور میں کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں موسلادھار بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔ دریائے سندھ میں کالاباغ، چشمہ اور جناح بیراج پر درمیانے درجے جبکہ تربیلا، تونسہ، گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور ہیڈ قادرآباد پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فصلوں کو کٹاؤ کا سامنا ہے اور مختلف دیہات کی کئی ایکڑ زمین دریا برد ہو چکی ہے۔
این ڈی ایم اے نے ملک کے بالائی علاقوں اور پنجاب میں آج بھی شدید بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ شہریوں کو ندی نالوں اور پہاڑی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ادھر کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام ہلکی بارش کا امکان ہے۔
ہری پور کی تحصیل غازی اور خان پور میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ندی نالے بپھر گئے ہیں، جس سے مقامی آبادی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ حکام نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر نشیبی علاقوں کے مکینوں اور ان کے مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 10 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 12 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- an hour ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 10 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 5 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 10 hours ago


