کرغز صدر کے دورے کے دوران تجارت، توانائی، سرمایہ کاری اور دوطرفہ تعاون سے متعلق متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے


اسلام آباد: وزیر اعظم ہاؤس میں پاکستان کے دورہ پر آئے برادر اسلامی ملک کرغزستان کے صدر صادر ژاپاروف کے اعزاز میں پروقار استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جبکہ پاکستان اور کرغزستان کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔
وزیر اعظم ہاؤس آمد پر کرغز صدر کو مسلح افواج کے چاق چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، جس کا انہوں نے تفصیلی معائنہ کیا۔

بعدازاں وزیراعظم اور کرغز صدر نے اپنے اپنے وفود کا تعارف کرایا،معزز مہمان نے وزیراعظم ہاؤس کے احاطے میں پودا لگا کر دوستی کے جذبات کا اظہار بھی کیا۔
خیال رہے کہ یہ صادر ژاپاروف کا بطور صدر پہلا سرکاری دورہ پاکستان ہے۔ دورے کے دوران وہ صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی شیڈول ہیں۔
کرغز صدر کے دورے کے دوران تجارت، توانائی، سرمایہ کاری اور دوطرفہ تعاون سے متعلق متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- 2 days ago

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- a day ago

آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی
- 2 hours ago
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- a day ago

دفتر خارجہ کی افغان شہری کی گرفتاری کے حوالے سے پھیلائی جانے والی بے بنیاد خبروں کی تردید
- an hour ago
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- a day ago

وزیر خارجہ کی کرغزستان کے صدر سے ملاقات،دو طرفہ تعاون، اور تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- 2 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
مہنگا سونا مسلسل دوسرے روز بھی سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 38 minutes ago
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- a day ago

پاکستان اور کر غزستان کے مابین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ،دو طرفہ تعاون مضبوط بنانے کا عزم
- an hour ago

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- a day ago

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بینا مسرور انتقال کر گئیں
- 22 minutes ago




.webp&w=3840&q=75)
.jpg&w=3840&q=75)



