چند روز قبل سینئر اداکار کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد فوری طور پر انہیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور منتقل کیا گیا


لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، ادیب اور شاعر عاصم بخاری حالیہ دنوں دل کے مرض میں مبتلا ہو گئے تھےتاہم اب ان کی صحت میں نمایاں بہتری آ ئی جس کے بعد ان کو اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل سینئر اداکار کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد فوری طور پر انہیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور منتقل کیا گیا۔
ابتدائی طبی معائنے کے دوران انکشاف ہوا کہ ہارٹ اٹیک کے باعث ان کے پھیپھڑوں میں پانی بھر گیا تھا، جس کی وجہ سے انہیں چند روز اسپتال میں زیر علاج رہنا پڑا۔
ڈاکٹر کی بروقت کوششوں اور مسلسل نگہداشت کے نتیجے مین اب عاصم بخاری مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب ان کے اہل خانہ اور مداحوں نے ان کی صحت یابی پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔
خیال رہے کہ معروف اداکارعاصم بخاری نے پاکستان کے کئی مشہور فلموں، ڈراموں اور تھیٹر میں اپنی لازوال اداکاری سے جگہ بنائی، ان کی صحتیابی کی خبر سن کر فنکار برادری اور شائقین نے اطمینان کا اظہار کیاہے۔

برطانوی پارلیمنٹ کے 221 ارکان کا وزیر اعظم کو خط، فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ
- 6 hours ago

عمران خان سیاست میں آنے سے پہلے چندہ لینے میرے پاس آتے تھے ، اسحاق ڈار کا دعوی ٰ
- 7 hours ago

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس پر بیان کا غلط مطلب لیا گیا، اسحاق ڈار کی وضاحت
- 4 hours ago

پاکستان نے انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا
- 2 hours ago

چیف آف ڈیفنس کانفرنس، عالمی خطرات کے مقابل فوجی تعاون ناگزیرہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 5 hours ago

سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز کمی، فی تولہ3 لاکھ 56 ہزار 400 روپے پر آ گیا
- 6 hours ago

اٹلی سے روانہ ہونے والی امدادی کشتی ’حنظلہ‘ غزہ کے قریب پہنچ گئی
- 2 hours ago

گوادر کے قریب ماہی گیروں کی کشتی حادثے کا شکار، ایک جاں بحق، چار لاپتہ
- 5 hours ago

عمران خان نے 9 مئی کیسز میں ضمانت منسوخی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
- 6 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف کی ایف بی آر میں عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکوسسٹم کی منظوری
- 7 hours ago

اداکارہ نشو بیگم کے داماد علی رضا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
- 7 hours ago

پاکستان نے امریکی جنرل مائیکل کوریلا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا
- 4 hours ago