ایف آئی اے ملتان سرکل کی کارروائی،انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے،جن کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے،ترجمان


ملتان: وفاقی تحقیقاتی ادارہ(ایف آئی اے) نےکارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے ملتان زون کی جانب سے بڑی کارروائیاں کی گئی جس میںانتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں فیروز قیصر سگو، محمد اعظم اور محمد وزیر شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پائے گئے۔
ترجمان نے مزیدبتایا کہ ایف آئی اے نےکامیاب کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی فہرست میں شامل ملزم فیروز قیصر کو خانیوال سے گرفتار کر لیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف ایف آئی اے ملتان اورفیصل آباد زون میں منی لانڈرنگ سمیت 9 مقدمات درج ہیں، ملزم نے سادہ لوح شہریوں کو دبئی اور سعودی عرب ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 82 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے۔
ترجمان کے مطابق ملزم محمد اعظم نے شہری کو آذربائیجان ملازمت کا جھانسہ دے کر 6 لاکھ روپے بٹورے اور ملزم محمد وزیر نے شہریوں سے دبئی اور متحدہ عرب امارات ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے نام پر 23 لاکھ 60 ہزار روپے بٹورے ہیں۔
ترجمان کی جانب سےمزید بتایاگیا کہ گرفتار ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے،جن کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کا300انسانی جانیں بچانے والےہیروز کیلئے25 لاکھ روپے فی کس انعام دینے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

این اے129:حماد اظہر کا ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا پارٹی عہدے سے علیحدگی کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل

ورلڈ بینک نے پاکستان میں تعلیم کیلئے کروڑوں ڈالرز گرانٹ کی منظوری دے دی
- 4 گھنٹے قبل

ٹوکیوورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کا 6 رکنی دستہ شریک ہو گا
- 5 گھنٹے قبل

او آئی سی اجلاس: پاکستان نے گریٹر اسرائیل کا منصوبہ مسترد کردیا، فلسطین کےدو ریاستی حل کا مطالبہ
- 3 گھنٹے قبل

بی آئی ایس پی ڈیجیٹل والٹ کا قیام اہم پیش رفت ہے، کیش لیس اکانومی سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا،شہبازشریف
- ایک گھنٹہ قبل

صنعتی پیداوار میں اضافےاور درپیش مسائل کے حل کے لیے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہبازشریف
- 2 گھنٹے قبل

اردو کے نامور شاعر احمد فراز کی سترہویں برسی آج منائی جا رہی ہے
- 5 گھنٹے قبل
برطانیہ: دوران پرواز تربیتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،3 افراد جاں بحق
- 18 منٹ قبل

بونیر میں گاڑی گہری کھائی میں جا گری ، خاتون سمیت 3افراد جاں بحق 5 زخمی
- 4 گھنٹے قبل

ایلون مسک نے اے آئی کے شعبے میں چینی کمپنیوں کو سخت حریف قرار دیدیا
- ایک گھنٹہ قبل