فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی وجہ سے سر اُٹھا کر دنیا میں گھوم رہے ہیں،حنیف عباسی
پاکستان اب بدلا ہوا پاکستان ہے، پاکستان کی دنیا میں جو عزت اب ہے وہ پہلے نہیں تھی یہ کہتے ہوئے شرمانا نہیں چاہیے،حنیف عباسی


لاہور:وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی وجہ سےپاکستانی سر اُٹھا کر دنیا میں گھوم رہے ہیں، ترکیہ ہو یا روس اوورسیز پاکستانیوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔
لاہورپریس کلب میں میٹ دی پریس سےخطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھاکہ ریلوے اسٹیشنز اور ٹرینوں میں صفائی کا نظام بہتر کیا جا رہا ہے،جبکہ ریلوے میں بہتری اور شفافیت میری اولین ترجیح ہے۔
پریس کانفرس سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسافروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے تین، کراچی کے دو اور لاہور کے دو اسٹیشنوں پر صفائی ستھرائی کا کام آئوٹ سورس کرچکے ہیں، ریلوے میں کھانوں کے معیار کو بہتر کیا ہے۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ جب تک ریلوے میں سرمایہ کاری نہیں کریں گے ملکی معیشت میں بہتری نہیں آ سکتی، انہوں نے مریم نواز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے لاہور سے راولپنڈی کو دو سے ڈھائی گھنٹے سفر کےلئے ٹریک کو بہتر کرنے کا عملی اقدام اٹھایا ہے اور مریم نواز نے پچاس ارب ریلوے کیلئے مختص کئے ہیں۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ ایف سی کالج میں پڑھا طالب علمی میں سیاست شروع کی، لاہور پریس کلب پورے پاکستان کا بڑا پریس کلب ہے ادھر لوگوں نے اپنی زندگیاں دی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہمیشہ سے تعلق صحافیوں سے اچھا رہا ہے، جب ریلوے کا چارج سنبھالا تو کوئی بڑے دعوے نہیں کئے، پاکستان اب بدلا ہوا پاکستان ہے، پاکستان کی دنیا میں جو عزت اب ہے وہ پہلے نہیں تھی یہ کہتے ہوئے شرمانا نہیں چاہئے۔
بانی پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ کچھ لوگ قید میں ہیں تو چیخنا، چلانا اور گالی گلوچ کر رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ میں نے پچیس سال قید کاٹنے کے باوجود ملک کو بُرا نہیں کہا میرے لیڈر نے بھی صبر وُ استقامت کے ساتھ جیل کاٹی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلی بار ریلوے اسٹیشن پر ایکسیلیٹر لگایا ہے، انفارمیشن ڈیسک لگائے گئے ہیں، ان کاکہنا تھاکہ 16 بینک رابطہ ایپ کے ساتھ جوڑ دیےہیں، ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کیوں ریلوے میں نہیں چل سکتا، 348ریلوے اسٹیشنوں پر اے ٹی ایم مشینیں لگانے جا رہے ہیں۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس سےملاقات،شاندار میزبانی پر اظہار تشکر
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان میں ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا
- 5 گھنٹے قبل

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 64 فلسطینی شہید، مجموعی تعداد 62 ہزار 686 تک پہنچ گئی
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کا بنگلا دیشی طلبہ کے لیے "پاکستان-بنگلا دیش نالج کوریڈور" کا آغاز
- 5 گھنٹے قبل
11ویں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کا پہلا اجلاس 29 اگست کو طلب، ایجنڈا جاری
- 5 گھنٹے قبل

بھارت :مسافر وین اور ایل پی جی ٹینکر میں تصادم سے 7 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 10 گھنٹے قبل

پاکستانی فوج قومی استحکام کا ستون اور پاک - چین دوستی و تعاون کی مضبوط محافظ ہے،چینی وزارت خارجہ
- 9 گھنٹے قبل

بھارتی بیٹر چتیشور پجارا کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں 217 روپے تک اضافہ، شہری پریشان
- 5 گھنٹے قبل
بھارتی الرٹ کے بعد سیالکوٹ میں ممکنہ سیلاب کا خطرہ، ایمرجنسی اقدامات تیز
- 5 گھنٹے قبل

مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی نے قوم سے معافی مانگ لی
- 9 گھنٹے قبل

مہاراشٹرا میں صدر ٹرمپ کے خلاف ٹیرف پر احتجاج، دیوہیکل پتلا اٹھا کر نعرے بازی
- 5 گھنٹے قبل