عمران خان نے اپنے وکیل ایڈووکیٹ سلمان صفدر کے توسط سے 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری کے لیے یہ اپیلیں دائر کی تھیں


بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ضمانت سے متعلق 8 اپیلیں کل سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہیں۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کل صبح ساڑھے نو بجے ان اپیلوں کی سماعت کرے گا، جسٹس محمد شفیع صدیقی بھی اس بینچ کا حصہ ہوں گے۔
عمران خان نے اپنے وکیل ایڈووکیٹ سلمان صفدر کے توسط سے 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری کے لیے یہ اپیلیں دائر کی تھیں، جب کہ لاہور ہائیکورٹ نے ان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔
واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پی ٹی آئی کی طرف سے احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے۔ اس دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کے دفتر کو نذر آتش کرنے کے علاوہ متعدد فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔ اس فساد میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔
مزید برآں، مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ (جناح ہاؤس) پر بھی حملہ کیا تھا اور راولپنڈی میں جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کے ایک گیٹ کو بھی توڑ دیا گیا تھا۔
اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے توڑ پھوڑ، لڑائی اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 سے زائد افراد کو گرفتار کیا تھا، اور عمران خان سمیت پارٹی کے متعدد رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے۔

گدھوں کے گوشت کی اسلام آباد سے باہر سپلائی کے شواہد مل گئے: فوڈ اتھارٹی
- 9 hours ago

ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی 20 سیریز: قومی اسکواڈ کا دوسرا دستہ امریکہ پہنچ گیا
- 6 hours ago

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومتی رکن کے درمیان ہاتھا پائی، تھپڑ رسید کردیا
- 9 hours ago

الیکشن کمیشن نے سینیٹر اعجاز چوہدری، احمد چٹھہ اور احمد بھچر کو نااہل قرار دے دیا
- 7 hours ago

اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں سی جی 150 کی لانچنگ کر دی ، قیمت 4 لاکھ 59 ہزار روپے مقرر
- 9 hours ago

چینی بحران پر قابو پانے کے لیے حکومت اور شوگر ملز کا اہم اجلاس آج طلب
- 11 hours ago

انگلینڈ اور بھارت میچ : پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہننے پر کرکٹ مداح کو گراؤنڈ سے نکال دیا گیا
- 6 hours ago

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی، نئی قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 300 روپے
- 9 hours ago

بابوسر ناران شاہراہ سیلاب کے ایک ہفتے بعد بحال، سیاحوں کی تلاش جاری
- 10 hours ago

آزاد کشمیر: انسانوں پر حملے کرنے والا خونخوار تیندو فائرنگ سے ا ہلاک
- 9 hours ago

غزہ میں امدادی مراکز جلد قائم کریں گے ، امریکی صدر
- 8 hours ago

کمشنر پشاور کی زیر صدارت اجلاس، تیراہ کے متاثرین کیلئے ریلیف کی منظوری
- 9 hours ago