ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا دوسرا گروپ بھی امریکی شہر میامی، لاڈرہل پہنچ چکا ہے


ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا دوسرا گروپ بھی امریکی شہر میامی، لاڈرہل پہنچ چکا ہے۔
قومی اسکواڈ دو مراحل میں امریکہ پہنچا— پہلا گروپ براستہ ڈھاکا اور دبئی، جبکہ دوسرا گروپ دبئی سے سفر کر کے میامی پہنچا۔ دوسرے دستے میں فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، وکٹ کیپر محمد حارث، آل راؤنڈر حسین طلعت، حسن نواز، اوپنر صاحبزادہ فرحان، کوچنگ اسٹاف اور سپورٹ عملہ شامل ہے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز 31 جولائی کو لاڈرہل میں ہوگا۔ دوسرا میچ 2 اگست اور تیسرا و آخری ٹی 20 میچ 3 اگست کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان کا ٹی 20 اسکواڈ
قومی ٹیم کے 15 رکنی ٹی 20 اسکواڈ میں شامل کھلاڑی یہ ہیں:
شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، حسن علی، فہیم اشرف، فخر زمان، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد نواز، حسن نواز، صائم ایوب، ابرار احمد، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث، سفیان مقیم۔
Pakistan squad touches down in the USA ✈️
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 28, 2025
T20I series vs West Indies up next 🏏🇵🇰#WIvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/AG7cyxWccx
پاکستان کا ون ڈے اسکواڈ
16 رکنی ون ڈے ٹیم کی قیادت محمد رضوان کے سپرد ہے، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شامل ہیں:
سلمان علی آغا (نائب کپتان)، بابر اعظم، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، صائم ایوب، حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، ابرار احمد، محمد حارث، سفیان مقیم ون ڈے سیریز ویسٹ انڈیز میں منعقد ہوگی، جس کے میچز 8، 10 اور 12 اگست کو شیڈول ہیں۔

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی پاکستان اسکواڈ کا اعلان
- 2 hours ago
11ویں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کا پہلا اجلاس 29 اگست کو طلب، ایجنڈا جاری
- 14 hours ago

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 64 فلسطینی شہید، مجموعی تعداد 62 ہزار 686 تک پہنچ گئی
- 13 hours ago
بھارتی الرٹ کے بعد سیالکوٹ میں ممکنہ سیلاب کا خطرہ، ایمرجنسی اقدامات تیز
- 14 hours ago

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس 2 روز کے لیے منسوخ
- 3 hours ago

دیر بالا میں سکیورٹی فورسز کا فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک
- 2 hours ago

سابق سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر دنیا کے 7 ارب پتی پلیئرز کی فہرست میں شامل
- 20 minutes ago

دریائے ستلج کے کئی مقامات پر بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد حفاظتی بند ٹوٹ گئے
- 2 hours ago

ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک 799 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں
- an hour ago

امریکی نیشنل گارڈ کے فوجی دستے واشنگٹن کی سڑکوں پر اسلحہ لے کر گشت کریں گے
- 3 hours ago

ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں 217 روپے تک اضافہ، شہری پریشان
- 14 hours ago

روس نے یوکرین کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے اہم رعایتیں دی ہیں، امریکی نائب صدر
- 3 hours ago