فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل کے ساتھ تعلقات ممکن نہیں، سعودی عرب کا دو ٹوک اعلان
فلسطینیوں کو اس قابل کیا جانا چاہیے کہ وہ اپنے جائز حق کو حاصل کریں جس میں سب سے اہم آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے،سعودی وزیر خارجہ


نیویارک: سعودی عرب نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے تک اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہیں مملکن نہیں۔
تفصیلات کےمطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے واضح کیا ہے کہ جب تک فلسطین کی ریاست قائم نہیں ہوجاتی، اسرائیل کے ساتھ تعلقات ممکن نہیں۔
تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے یہ بات دو ریاستی حل سے متعلق اقوام متحدہ میں کانفرنس سے خطاب میں کہی جس کی میزبانی سعودی عرب اور فرانس کر رہے ہیں۔
وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے یہ بیان نیو یارک میں اپنے فرانسیسی ہم منصب جان نوئل بیراؤٹ کے ساتھ مشترکہ پریس بریفنگ میں دیا، جہاں سعودی عرب اور فرانس نے ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا تھا جس کا مقصد دو ریاستی حل پر عملدرآمد کے لیے اقدامات پر بات کرنا تھا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین بحران میں دو ریاستی حل کو عملی جامہ پہنانا ہی علاقائی استحکام کی کنجی ہے اور یہ کانفرنس اس سمت میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔
سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ خطے کے تمام لوگوں کیلئے سکیورٹی، استحکام اور خوشحالی، فلسطینیوں کو انصاف فراہم کرنے سے شروع ہوتی ہے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کو اس قابل کیا جانا چاہیے کہ وہ اپنے جائز حق کو حاصل کریں جس میں سب سے اہم آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے جو کہ 4 جون 1967 کی سرحدوں میں ہو اور اس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو۔
علاوہ ازیں انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جب تک غزہ میں اسرائیل کے جینیوا کے خلاف مظالم جاری ہیں، اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی پر بات نہیں کی جا سکتی۔

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 دن قبل




