امریکہ :نیویارک میں مسلح شخص کی فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 5 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
فائرنگ سے جاں بحق پولیس اہلکار کا تعلق بنگلہ دیش سے تھا،جبکہ 27سالہ حملہ آور لاس ویگاس کا رہائشی تھا،میڈیا رپورٹ


نیویارک:امریکی ریاست نیویارک میں ایک نامعلوم مسلح شخص کی فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ متعددزخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نیویارک شہرمیں مڈٹاؤن مین ہٹن میں پیش آیا،جہاں مسلح شخص نےفائرنگ کرکے پولیس افسر دیدار الاسلام سمیت 5 افراد کو ہلاک کر دیا،جبکہ باقی 3 مرنے والوں میں سے 2 خواتین تھیں۔
پولیس کے مطابق مسلح شخص نے فائرنگ کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر اپنی جان لے لی۔
پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ فائرنگ سے جاں بحق پولیس اہلکار کا تعلق بنگلہ دیش سے تھا،جبکہ 27سالہ حملہ آور لاس ویگاس کا رہائشی تھا۔
حکام کاکہنا ہےکہ حملہ آورکی شناخت شین تامورا کےنام سےہوئی ہے،حملہ آور نےتنہاحملہ کیا،وہ رائفل لے کرعمارت کی لابی میں داخل ہوا جہاں پولیس اہلکار سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
خیال رہےکہ امریکا میں رواں سال فائرنگ سے اجتماعی اموات کا 254 واں واقع ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کادورہ پاکستان کا شیڈول فائنل
- 2 گھنٹے قبل

چینی بحران: پی اے سی کی جانب سے ایف بی آر سے شوگر ملز مالکان کے نام طلب
- 5 گھنٹے قبل

مودی حکومت کو ایک اور عالمی جھٹکا، امریکی صدر ٹرمپ نے سکھ فار جسٹس کے رہنما کو خط لکھ دیا
- 4 گھنٹے قبل

راہول گاندھی نے ٹرمپ کے بھارتی طیاروں سے متعلق بیان پر مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا
- 3 گھنٹے قبل

چونسا کے بعد کس کا نمبر؟ آموں کی سیاست کے رنگ
- 5 گھنٹے قبل

قائد اعظم یو نیورسٹی: ہاسٹلز خالی کروانے کیلئے انتظامیہ کا آپریشن، درجنوں طلبہ گرفتار
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب آرٹس کونسل کی جانب سے ایس او پیزکی خلاف ورزی کرنے والے اداکاروں کو نوٹسز جاری
- 5 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مزید کمی
- 5 گھنٹے قبل

بھارت میں انسانی درندگی عروج پر، بے ہوش خاتون کے ساتھ ایمبولینس میں مبینہ اجتماعی زیادتی
- 5 گھنٹے قبل

عمران خان نے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روک دیا، احتجاجی سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل
نیا ٹرانسمیشن منصوبہ: 102 کلومیٹر لائن سے 2200 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہبازشریف نے پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کر دیا ، مسافروں کیلئے نئی سہولتیں فراہم
- ایک گھنٹہ قبل