ایرانی اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے بھی کہا کہ ایران، پاکستان کے ساتھ مضبوط برادرانہ تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے


اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جنیوا میں منعقدہ چھٹی عالمی اسپیکرز کانفرنس کے موقع پر ایرانی ہم منصب ڈاکٹر محمد باقر قالیباف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ پارلیمانی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔
ایرانی اسپیکر نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان کی بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کیا، اور اسے "برادرانہ تعلقات کا عملی مظہر" قرار دیا۔
ملاقات میں اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور قریبی تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان، ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
ایاز صادق نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کا قیام پورے خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے ایران پر اسرائیلی حملے کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ عالمی تنازعات کا پرامن اور مذاکراتی حل چاہتا ہے، بالخصوص ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق بھی یہی مؤقف ہے۔
اسپیکر نے مزید بتایا کہ پاکستانی پارلیمان نے ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف متفقہ قراردادیں منظور کیں، جو پاکستان کے مؤقف کی عکاس ہیں۔
ایرانی اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے بھی کہا کہ ایران، پاکستان کے ساتھ مضبوط برادرانہ تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے، اور پاکستانی عوام اور پارلیمان کی جانب سے اظہارِ یکجہتی کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- a day ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- a day ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- a day ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- a day ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- a day ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- a day ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- a day ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 days ago





