نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قائد حزب اختلاف کی ذمہ داریاں فی الحال ڈپٹی اپوزیشن لیڈر کے سپرد ہیں، جبکہ اگلے اجلاس میں حزب اختلاف نیا اپوزیشن لیڈر منتخب کرے گی


پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک احمد خان بھچر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت سے 9 مئی 2023 کے واقعے کے مقدمے میں سزا سنائے جانے کے بعد ان کا عہدہ خالی قرار دے دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قائد حزب اختلاف کی ذمہ داریاں فی الحال ڈپٹی اپوزیشن لیڈر کے سپرد ہیں، جبکہ اگلے اجلاس میں حزب اختلاف نیا اپوزیشن لیڈر منتخب کرے گی۔
یاد رہے کہ 22 جولائی 2025 کو انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا نے 9 مئی 2023 کے میانوالی میں احتجاج کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما ملک احمد بھچر سمیت دیگر افراد کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
یہ فیصلہ میانوالی کے تھانہ موسیٰ خیل میں درج مقدمہ نمبر 72 کے تحت سنایا گیا، جو 9 مئی کے پُرتشدد مظاہروں سے متعلق تھا۔ عدالت نے ملک احمد خان بھچر، رکن قومی اسمبلی احمد چٹھہ، سابق ایم این اے بلال اعجاز اور پی ٹی آئی کے 32 رہنماؤں و کارکنوں کو شدید نوعیت کے الزامات پر سزا سنائی، جن میں پُرتشدد احتجاج، جلاؤ گھیراؤ اور دیگر سنگین خلاف ورزیاں شامل ہیں۔
ملک احمد بھچر نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کو سیاسی بنیادوں پر قائم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ قانونی تقاضے پورے کیے بغیر اور آئین کے منافی سنایا گیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اس فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔

سیلابی صورتحال کے باعث انتظامیہ نے گلگت بلتستان کے37 مقامات کو آفت زدہ قرار دے دیا
- 12 گھنٹے قبل

افغان مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیورز کی بغیر ویزہ پاکستان میں داخلے پر پابندی
- ایک گھنٹہ قبل

رحیم یارخان، شیخانی پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کے حملے میں 5 اہلکار شہید
- ایک گھنٹہ قبل

قطر کی جانب سے 3 ہزار سے زائد افغان شہریوں کو ملازمت دینے کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دے دی
- ایک گھنٹہ قبل

امریکا نے آج سے دنیا بھر پر تجارتی ٹیرف کے اطلاق کا آغاز کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائر میچز کہاں کھیلے جائیں گے؟ میزبان ملک کانام سامنے آ گیا
- 13 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
- ایک گھنٹہ قبل

رُک ریلوے اسٹیشن :انگریزوں کا خواب پورا ہو جاتا تو آج یہ بڑا جنکشن ہوتا
- 12 گھنٹے قبل

مودی سرکار نے گھٹنے ٹیک دئیے،ٹرمپ کی دھمکی کے بعد روس سے تیل کی خریداری بند کردی
- 12 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، پیٹرول سستا، ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا
- 11 گھنٹے قبل

لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے این اے 129 ضمنی الیکشن میں حصہ لینے سے معذرت کرلی
- 12 گھنٹے قبل