مودی سرکار کا سیاسی مفاد کیلئے اپنی فوج کا استعمال ، بھارت میں ڈرون مقابلوں پر رد عمل
مودی حکومت آپریشن سندور کی ناکامی پر پردہ ڈالنے اور جنگی ماحول کو بڑھاوا دے کر سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جو خطے کے امن کے لیے خطرہ بن سکتا ہے


بھارتی فوج نے ہماچل پردیش کی اسپیتی وادی میں 10 سے 24 اگست تک ڈرون مقابلے کا اعلان کیا ہے، جس میں ڈرون ساز اداروں کو 10,700 فٹ کی بلندی پر جنگی حالات کے مشابہہ ماحول میں کارکردگی دکھانا ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق مقابلے کا بظاہر مقصد اونچائی والے علاقوں میں ڈرونز کی افادیت جانچنا بتایا گیا ہے، تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق ہماچل اور اتراکھنڈ میں چین کے ساتھ لائن آف ایکچوئل کنٹرول کی نگرانی سینٹرل کمانڈ کے سپرد کر دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی حکومت نے قومی سلامتی کے اداروں کو انتخابی مقاصد کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔
بھارتی ناقدین کا کہنا ہے کہ ڈرون مقابلوں کو فوج کی مدد سے اشتہاری مہم میں تبدیل کر کے بی جے پی فوج کو سیاسی ہتھیار بنا رہی ہے، اور دفاعی اخراجات کو عوامی فلاح پر ترجیح دی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مودی حکومت آپریشن سندور کی ناکامی پر پردہ ڈالنے اور جنگی ماحول کو بڑھاوا دے کر سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جو خطے کے امن کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی
- 14 hours ago
دوسرا ون ڈے: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 289 رنز کا ہدف
- 9 hours ago

اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5.1 اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا
- 13 hours ago

دوسرا ون ڈے، پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 14 hours ago

مسٹر بیسٹ کا سعودی دارالحکومت ریاض میں ’بیسٹ لینڈ‘ پارک کا شاندار افتتاح
- 17 hours ago

سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی کی وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت
- 17 hours ago

وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 15 hours ago

جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 18 hours ago

سونے کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گیا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 16 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات،دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو
- 18 hours ago

اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی دہشتگرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار
- 16 hours ago

متحدہ عرب امارات میں قومی دن کے موقع پر دو دن کی تعطیل کا اعلان
- 13 hours ago







.jpg&w=3840&q=75)



