خاتون کو ہراساں کرنے پر سی ای او کے الیکٹرک کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، جرمانہ عائد
صوبائی محتسب نے مونس علوی پر 25 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کر دیا


صوبائی محتسب نے کے الیکٹرک کی سابق چیف مارکیٹنگ افسر مہرین زہرہ کو ہراساں کرنے پر الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی پر بھاری جرمانہ عائد کرتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔
صوبائی محتسب اعلیٰ جسٹس (ر) شاہ نواز طارق نے کے الیکٹرک کی سابق چیف مارکیٹنگ افسر مہرین زہرہ کی درخواست پر سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو برطرفی اور جرمانے کی سزا سنا دی۔
صوبائی محتسب نے مونس علوی پر 25 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے کہا کہ سی ای او کے الیکٹرک پر الزام ثابت ہوتا ہے، وہ ایک ماہ میں جرمانے کی رقم ادا کریں۔
جسٹس (ر) شاہ نواز طارق نے کہا کہ سی ای او کے الیکٹرک نے شکایت کنندہ مہرین زہرہ کو ہراساں اور ذہنی اذیت میں مبتلا کیا، مونس علوی اگر جرمانے کی رقم ادا نہ کریں تو ان کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کی جائے جبکہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی بلاک کیا جائے۔
یاد رہے کہ مونس علوی کے خلاف کے الیکٹرک کی سابق چیف مارکیٹنگ افسر مہرین زہرہ نے شکایت درج کرائی تھی، شکایت کنندہ کو 2019 میں کے الیکٹرک نے بطور کنسلٹنٹ رکھا تھا۔
محتسب اعلیٰ سندھ کی جانب سے عہدے سے ہٹانے کے احکامات پر کے الیکٹرک کے سی ای او مونسی علوی کا بیان سامنے آگیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں مونس علوی نے کہا کہ پیشہ ورانہ تعلقات میں ہمیشہ دیانتداری اور وقار کی اقدار کو برقرار رکھا ہے، حالیہ فیصلہ انتہائی تکلیف دہ ہے، قانونی عمل اور اس کو برقرار رکھنے والے اداروں کا احترام کرتا ہوں۔
سی ای او کے الیکٹرک نے کہا کہ نتائج میری تجربہ کردہ صورتحال کی حقیقت کی عکاسی نہیں کرتے، قانونی مشیر کے ساتھ اس فیصلے کا جائزہ لے رہا ہوں، اپیل کرنے کے اپنے حق کا استعمال کروں گا۔
مونس علوی کا کہنا تھا کہ لوگوں کی حمایت کے لیے شکر گزار ہوں، انصاف اور کام کی جگہ کے وقار کے اصولوں کے لیے میرا احترام غیر متزلزل ہے۔

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 9 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 9 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 9 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 9 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 6 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 10 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 9 گھنٹے قبل







