Advertisement
تفریح

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بینا مسرور انتقال کر گئیں

بینا مسرور نے پی ٹی وی کے کئی مقبول ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے اور ناظرین کے دلوں میں اپنی الگ پہچان بنائی

GNN Web Desk
شائع شدہ 20 days ago پر Dec 4th 2025, 2:56 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بینا مسرور انتقال کر گئیں

ویب ڈیسک: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بینا مسرور 67 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئیں، ان کے انتقال کی خبر ان کے بیٹے اور اداکار پارس مسرور نے دی۔

اداکار پارس مسرور نے انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے پیغام میں مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کی والدہ کی مغفرت کے لیے دعا گو رہیں۔

انسٹا گرام پر انہوں نے اپنی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ ان کی رہنمائی اور محبت کو یاد رکھیں گے۔

خیال رہے کہ بینا مسرور نے پی ٹی وی کے کئی مقبول ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے اور ناظرین کے دلوں میں اپنی الگ پہچان بنائی، ان کے نمایاں ڈراموں میں بنجارہ، بیٹیاں، ترب، عشق نہیں آسان، آنگن، اگر اور جانِ جہاں شامل ہیں۔

بینا مسرور نہ صرف ایک قابل اداکارہ تھیں بلکہ ایک تعلیم یافتہ شخصیت بھی تھیں،انہوں نے یونیورسٹی آف سندھ سے تعلیم حاصل کی اور ہمیشہ تعلیمی میدان میں اپنی مہارت کو فروغ دیا۔

Advertisement
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

  • 4 days ago
امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی

  • 2 hours ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی

ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی

  • 19 hours ago
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

  • 3 days ago
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد

استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد

  • 3 days ago
عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

  • 21 hours ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

  • 19 hours ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

  • 3 days ago
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

  • 3 days ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

  • a day ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز

فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز

  • 21 hours ago
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

  • 3 days ago
Advertisement