وزیراعظم حالیہ بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے گلگت پہنچ گئے
شہباز شریف گورنر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ متعلقہ ادارے وزیراعظم شہبازشریف کو سیلاب سے تباہی پر بریفنگ دیں گے


وزیراعظم شہباز شریف حالیہ بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے گلگت پہنچ گئے۔
ترجمان جی بی حکومت فیض اللہ فراق نے بتایا کہ گلگت پہنچنے پر وزیر اعلیٰ گلبر خان اور گورنر جی بی سید مہدی شاہ نے ان کا استقبال کیا، وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک اور دیگر بھی گلگلت بلتستان پہنچے ہیں۔
فیض اللہ فراق نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف گورنر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ متعلقہ ادارے وزیراعظم شہبازشریف کو سیلاب سے تباہی پر بریفنگ دیں گے۔
ترجمان جی بی حکومت کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین میں امدادی چیکس تقسیم کریں گے۔
یاد رہے کہ حالیہ مون سون بارشوں نے گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں شدید تباہی مچائی ہے اور بارشوں کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔
ضلع دیامر، گلگت اور غذر میں ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے، 21 جولائی کو شاہراہ بابوسر پر ریلہ کئی سیاحوں کو بہا لے گیا تھا، اب تک 10 سے زائد افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

وزیر داخلہ کی امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات،مشترکہ امور، اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال
- 2 hours ago

پنجاب میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بند رکھنے پر غور
- an hour ago

راولپنڈی: قبر سے بچی کی لاش غائب ہونے کا معاملہ، علاقہ مجسٹریٹ کے حکم پر تحقیقات عمل شروع
- 26 minutes ago

دریائے چناب میں پانی کا بڑا ریلا،جھنگ میں ریواز برج کے قریب دھماکا کر کے شگاف لگادیا گیا
- 12 minutes ago

قومی اسمبلی کا اجلاس یکم ستمبر کوشام 5بجے طلب، صدر مملکت نے منظوری دے دی
- 2 hours ago

پنجاب کے سیلابی علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری
- 2 hours ago

سندھ حکومت کا سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے 15 ستمبر سے مہم کے آغاز کا اعلان
- an hour ago

خیبرپختونخوا حکومت کا سوات کو 2 حصوں میں تقسیم کرکے نیا ضلع بنانے کا فیصلہ
- a few seconds ago

سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 20 minutes ago

خواتین کے لباس سے متعلق نامناسب بیان دینے پر عظمیٰ بخاری نے غلطی تسلیم کر لی
- 37 minutes ago
راولپنڈی:میں خاتون سے زیادتی اور نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار
- an hour ago

ایران کا جوہری پروگرام پر سفارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر غور
- 2 hours ago