الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے 100 ٹن امدادی سامان کی 28 ویں کھیپ غزہ متاثرین کیلئے روانہ
امداد میں 65 ٹن کین فوڈ، 20 ٹن خشک دودھ، 5 ٹن بسکٹ اور 10 ٹن ادویات شامل ہیں


لاہور: غزہ میں خوراک کے شدید بحران کے شکار فلسطینی خاندانوں کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے 100 ٹن امدادی سامان کی 28 ویں کھیپ اسلام آباد سے روانہ کر دی گئی۔ امدادی سامان کی نئی کھیپ این ڈی ایم اے اور حکومت پاکستان کے تعاون سے روانہ کی گئی۔
خصوصی طیارے میں امداد ی سامان، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمن، این ڈی ایم اے حکام نے روانہ کیا، جو اسلام آباد سے اردن کے دارالحکومت عمان پہنچے گا اور پھر غزہ کے بے گھر فلسطینی بہن بھائیوں اور بچوں میں تقسیم کیا جائے گا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے الخدمت فائونڈیشن کےکاوشوں کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی انھوں نے غزہ میں جاری امدادی آپریشن پر الخدمت کے رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ صدر الخدمت ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے بہن بھائیوں کے لیے بھیجی گئی امداد میں 65 ٹن کین فوڈ، بچوں کے لیے 20 ٹن خشک دودھ، 5 ٹن بسکٹ اور 10 ٹن ادویات شامل ہیں۔الخدمت گزشتہ 22 مہینوں سے ہر ممکن ذرائع سے مسلسل غزہ کے بے گھر فلسطینی خاندانوں کی امداد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور اب تک ہزاروں ٹن امدادی سامان غزہ متاثرین کیلئے روانہ کرچکی ہے۔
جن میں غذائی اجناس، تیارکھانا، گوشت، ادویات، خیموں سمیت دیگر امدادی سامان بھیجا گیا۔24 امدادی کھیپ بذریعہ ائیر کارگو جبکہ چار امدادی کھیپ بحری جہاز کے ذریعے غزہ متاثرین کےلیے روانہ کی گئیں۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں الخدمت کا کیمپ آفس مسلسل ریلیف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے غزہ کےاندر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں تیار کھانا، صاف پانی کی فراہمی سمیت امدادی سامان متاثرین کوفراہم کیا جارہاہے، الخدمت اردن، لبنان میں بھی غزہ متاثرین کےلیے امدادی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔
انھوں نےکہا کہ پاکستانی قوم کی جانب سے الخدمت، امدادی سامان کی فراہمی کاسلسلہ جاری رکھے گی اور ہرممکن طریقے سے غزہ کے فلسطینی بہن بھائیوں کے ریلیف کیلئے اقدامات کرے گی۔
انھوں نے کہا کہ اس سے قبل الخدمت فاؤنڈیشن نے غزہ کے سٹوڈنٹس کو پاکستان لایا جو یہاں زیرتعلیم ہیں، اگلے مراحل میں مریضوں بالخصوص کینسر جیسے مرض کا شکار غزہ کے فلسطینی بہن بھائیوں کو پاکستان لائیں گے الخدمت فاؤنڈیشن ان کی میزبانی کرتے ہوئے ان کے علاج کے تمام ترانتظامات کرے گی۔

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 17 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 15 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 12 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 16 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 12 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- a day ago



