وزیر اعظم کا گلگت بلتستان کا دورہ ، موسمیاتی تبدیلی کے چیلینجز پر فوری اقدامات کی ہدایت
پاکستان ان 10 ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، اس تناظر میں بروقت اور موثر اقدامات وقت کی ضرورت ہے،شہبازشریف


گلگت: وزیر اعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کا دورہ کیا،جہاں انہوں نے صوبائی انتظامیہ کو موسمیاتی تبدیلی کے چیلینجز اور اس سے ہونے والے اثرات پر فوری اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔
تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے جائزے کے لیے بلائے گئے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر گلگت میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے آئے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ان 10 ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، اس تناظر میں بروقت اور موثر اقدامات وقت کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کلائوڈ برسٹ اور شدید بارشوں کی نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر انہیں افسوس ہےاور وفاقی ادارے مسلسل گلگت بلتستان حکومت سے رابطے میں ہیں۔
وزیر اعظم نے یاد دلایا کہ پاکستان کا عالمی سطح پر کاربن گیسز کے اخراج میں کردار انتہائی کم ہے، اس کے باوجود موسمیاتی تبدیلی کے شدید اثرات کا سامنہ کر رہا ہے۔ انہوں نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہر سال ملک کے مختلف حصے ، بشمول گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر اور باقی صوبے موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہو رہے ہیں۔
اس مو قع پر انہوں نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کو ہدایت دی کہ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، اس کے ساتھ انہوں نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی کارگردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ قومی سطح پر اہم خدمات انجام دے رہاہے۔
وزیراعظم نے گلگت بلتستان میں جلد دانش اسکول قائم کرنے کا اعلان بھی کیااور کہا کہ سولر پارک کا منصوبہ ذاتی نگرانی میں مکمل کیا جائے گا تا کہ اسے جلد از جلد فعال کیا جا سکے۔
اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت پہنچے جہاں گورنر اور گلگت بلتستان نے ان سے ملاقات کی، ملاقات میں وزیر اعظم کو حالیہ بارشوں ، سیلابی صورتحال ، نقصانات، ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور امن و امان کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا ۔

امریکی ٹیرف کے بعد بھارتی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں تاریخی کم ترین سطح پر پہنچ گیا
- 10 گھنٹے قبل

راولپنڈی: گاڑی میں دم گھٹنے کے باعث دو بچے جاں بحق ہوگئے
- 14 گھنٹے قبل

تحریک انصاف کے مزید ارکان کا کمیٹیوں سے استعفیٰ، پارٹی نے پارلیمانی عمل سے مکمل لاتعلقی اختیار کرلی
- 9 گھنٹے قبل

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز: پاکستان کا افغانستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ
- 12 گھنٹے قبل

ایشیا ڈیولپمنٹ بینک کی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 3 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد
- 11 گھنٹے قبل

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 3.57 فیصد تک جا پہنچی، ٹماٹر، آٹا اور چکن مزید مہنگے
- 9 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار اور آرمینیائی وزیر خارجہ کے مابین ٹیلیفونک رابطہ، سفارتی تعلقات کے قیام پرغور
- 14 گھنٹے قبل

وزیر آباد میں فلڈ ریلیف کیمپ عارضی نکلا، مریم نواز کے دورے کے بعد متاثرین واپس، کیمپ بند
- 9 گھنٹے قبل

حکومت کا سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ
- 9 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، سیلابی صورتحال میں مدد کی پیشکش
- 13 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کا سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی، پاکستان کو ہر ممکن مدد کی پیشکش
- 9 گھنٹے قبل

دریائے سندھ میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ جاری
- 9 گھنٹے قبل