ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی قیادت نے تمام صوبائی صدور اور چیف آرگنائزرز سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔ احتجاج "تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان" کے پلیٹ فارم سے کیا جائے گا


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اعلیٰ قیادت نے 5 اگست کو ملک گیر احتجاجی پروگرام کو حتمی شکل دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق، پارٹی نے تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو اسلام آباد طلب کر لیا ہے، جہاں وہ اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج میں شرکت کریں گے۔ اس دوران، ارکان صوبائی اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی قیادت نے تمام صوبائی صدور اور چیف آرگنائزرز سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔ احتجاج "تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان" کے پلیٹ فارم سے کیا جائے گا، جس کی نگرانی پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق چاروں صوبوں کے ذمہ داران نے اپنے اپنے علاقوں کا احتجاجی شیڈول پارٹی قیادت کو ارسال کر دیا ہے۔ تمام ٹکٹ ہولڈرز کو الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ صوبائی صدور اور کوآرڈی نیٹرز قیادت کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں گے۔

جب تک اپنی غلطیوں کا اعتراف نہیں کرتے تب تک معاملات آگے نہیں بڑھیں گے،وزیر قانون
- 4 گھنٹے قبل
سینئر وکیل شمس الاسلام قتل کیس کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم
- ایک گھنٹہ قبل

تحریک انصاف کے 15 عہدیدار پیپلز پارٹی میں شامل، اگلا وزیراعظم بلاول ہوگا: گورنر پنجاب
- 5 گھنٹے قبل

روسی تیل خریدنے پر بھارت پر مزید ٹیرف عائد کریں گے: ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

معذوری رکاوٹ نہیں: وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کا ہونہار طالبعلم کو نقد انعام اور لیپ ٹاپ کا تحفہ
- 20 منٹ قبل

حمیرا اصغر کی ماں کی لاتعلقی پر غزالہ جاوید کا اظہار افسوس ، بیٹی کی خبر تک نہ لی
- 3 گھنٹے قبل

سابق اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہان کا ٹرمپ کو خط: غزہ جنگ ختم کرانے کے لیے کردار ادا کریں
- 22 منٹ قبل

وزیر اعظم کا این ڈی ایم اے کو صوبوں کی فوری مدد کرنے کا حکم
- 5 گھنٹے قبل
روس سے تیل خریداری پر تنقید غیرمنصفانہ ہے، بھارت کا امریکا کو دوٹوک جواب
- 18 منٹ قبل

پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ
- 24 منٹ قبل

برطانوی ایئرپورٹ پر طیارہ لینڈنگ کے دوران طوفانی ہواؤں کی زد میں آ گیا
- ایک گھنٹہ قبل

5 اگست کو یومِ استحصالِ کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا
- ایک گھنٹہ قبل