لاہور میں "اپنی چھت اپنا گھر" منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو اس منصوبے کے تحت گھر مبارک ہو

.jpg&w=3840&q=75)
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پولیس کل احتجاج کا انتظار کرتی رہی مگر کوئی نہیں آیا، گالم گلوچ اور گریبان پکڑنے کی سیاست ہماری کارکردگی کے باعث دم توڑ چکی ہے۔
لاہور میں "اپنی چھت اپنا گھر" منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو اس منصوبے کے تحت گھر مبارک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ان کے دل کے قریب ہے، اور گزشتہ 7 ماہ میں 64 ہزار افراد کو بلا سود قرضے فراہم کیے جا چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 45 ہزار گھر زیر تعمیر ہیں، جبکہ 9 ہزار کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پانچ سال میں 5 لاکھ گھر مکمل کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کے پاس اپنے گھر بنانے کے لیے وسائل نہیں ہوتے، اور اس اسکیم کو بین الاقوامی سطح پر ایک مثال کے طور پر پیش کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ہاؤسنگ پروجیکٹ میں ان کی حوصلہ افزائی میاں نواز شریف نے کی۔ مریم نواز نے کہا کہ کم آمدنی والے افراد کی کہانیاں دل دہلا دینے والی ہوتی ہیں، اور یہ تاثر غلط ہے کہ حکومت صرف لاہور پر توجہ دیتی ہے — ہاؤسنگ پروجیکٹس پورے پنجاب میں جاری ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ قرضے مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر دیے گئے ہیں، اور آج وہ مزدور جنہوں نے دوسروں کے گھر بنائے، خود اپنے گھروں کے مالک بن چکے ہیں۔
مریم نواز نے مزید اعلان کیا کہ اب "اپنی زمین اپنا گھر" منصوبہ بھی شروع کیا جا رہا ہے، جس کا آغاز 19 اضلاع سے کیا جائے گا۔ اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں 2 ہزار افراد کو مفت پلاٹ دیے جائیں گے جن کے پاس زمین نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ چاہے عسکری قیادت ہو یا سیاسی، آج ملک مخلص اور اہل لوگوں کی قیادت میں آگے بڑھ رہا ہے، سفارتی محاذ پر کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں اور معیشت میں بہتری آ رہی ہے۔
پی ٹی آئی کے احتجاج پر تبصرہ کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سی سی ڈی کے قیام کے بعد جرائم میں کمی آئی ہے، اور آئی جی پولیس کو کہا کہ کل آپ انتظار کرتے رہے مگر کوئی احتجاج کرنے نہیں آیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ جلاؤ گھیراؤ اور فساد پھیلانے میں ملوث رہے، وہ عوامی خدمت کی اصل روح کو نہیں سمجھ سکتے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کی جانب سے ملک بھر میں چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے مظاہروں کی کال دی گئی تھی۔

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 24 منٹ قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک گھنٹہ قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک گھنٹہ قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل


