غزہ میں غذائی قلت کی صورتحال سنگین: 28 ہزار سے زائد بچے متاثر، 18 ہزار سے زائد جاں بحق
متعدد عالمی اداروں کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں خوراک کی فراہمی کو منظم طریقے سے محدود کیا جا رہا ہے


فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق غزہ میں 28 ہزار سے زائد بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں، جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھوک اور غذائی قلت سے مزید 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
وزارت کے مطابق، اب تک غذائی قلت اور بھوک کے باعث 96 بچوں سمیت مجموعی طور پر 193 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ انسانی المیے کی اس سنگین صورتحال کے دوران خوراک حاصل کرنے کی کوشش میں 1500 سے زائد فلسطینی اسرائیلی فائرنگ کا نشانہ بنے۔
متعدد عالمی اداروں کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں خوراک کی فراہمی کو منظم طریقے سے محدود کیا جا رہا ہے، جس سے علاقے میں قحط کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے۔
اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں یومیہ اوسطاً 28 بچے بمباری اور قحط کے باعث جاں بحق ہو رہے ہیں، جبکہ 22 ماہ سے جاری اسرائیلی حملوں میں 18 ہزار سے زائد بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔
یونیسیف کے مطابق غزہ میں بچوں کو خوراک، صاف پانی، طبی امداد اور تحفظ کی اشد ضرورت ہے، اور سب سے بڑھ کر فوری جنگ بندی ناگزیر ہے۔
دوسری جانب ریڈ کراس نے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، اس کا کہنا ہے کہ غزہ کا صحت کا نظام مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے، اسپتالوں میں نہ مشینری کی مرمت کے آلات ہیں اور نہ ہی بنیادی ادویات دستیاب ہیں۔
یورومیڈ ہیومن رائٹس مانیٹر نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل کو حاصل عالمی استثنیٰ اور بے خوفی ایک ایسے تسلسل کو جنم دے رہی ہے جو غزہ میں اجتماعی قتلِ عام اور قبضے کے خطرناک منصوبے کی عکاسی کرتا ہے۔

راولپنڈی: گاڑی میں دم گھٹنے کے باعث دو بچے جاں بحق ہوگئے
- 9 گھنٹے قبل

وزیر آباد میں فلڈ ریلیف کیمپ عارضی نکلا، مریم نواز کے دورے کے بعد متاثرین واپس، کیمپ بند
- 4 گھنٹے قبل

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 3.57 فیصد تک جا پہنچی، ٹماٹر، آٹا اور چکن مزید مہنگے
- 4 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، سیلابی صورتحال میں مدد کی پیشکش
- 8 گھنٹے قبل

حکومت کا سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

تحریک انصاف کے مزید ارکان کا کمیٹیوں سے استعفیٰ، پارٹی نے پارلیمانی عمل سے مکمل لاتعلقی اختیار کرلی
- 4 گھنٹے قبل

ایشیا ڈیولپمنٹ بینک کی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 3 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد
- 6 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار اور آرمینیائی وزیر خارجہ کے مابین ٹیلیفونک رابطہ، سفارتی تعلقات کے قیام پرغور
- 9 گھنٹے قبل

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز: پاکستان کا افغانستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

دریائے سندھ میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ جاری
- 4 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کا سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی، پاکستان کو ہر ممکن مدد کی پیشکش
- 4 گھنٹے قبل

امریکی ٹیرف کے بعد بھارتی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں تاریخی کم ترین سطح پر پہنچ گیا
- 6 گھنٹے قبل