پاکستان میں پابندی لگنے اور ہٹنے کے عمل سے دوچار رہنے والی ویڈیو شیئر اپیلی کیشن ٹک ٹاک پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی اکاؤنٹ بنالیا۔

صدرِ پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں ڈاکٹر عارف علوی کے ٹاک ٹاکر بننے کی تصدیق کی گئی ہے۔صدر مملکت کے پاکستان میں فحش و نامناسب مواد کی وجہ سے تنازع کا شکار رہنے والی اپیلی کیشن پر اکاؤنٹ بنائے جانے پر سوال اٹھ گیا۔
پوچھا جارہا ہے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے یہ قدم کیوں اٹھایا؟ سرکاری ٹوئٹ میں کہا گیا کہ اب صدر مملکت ٹک ٹاک پر بھی ہیں۔
The President of Pakistan is now on TikTok!
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) July 16, 2021
To spread the message of positivity & motivation for the youth of Pakistan, we will keep pushing inspiring videos for the TikTok users.
Follow https://t.co/G78TG3VtAx on TikTok
&
Watch our first video now ?https://t.co/b3c2SXricr pic.twitter.com/LYe1QaQvHE
ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ نئی نسل میں مثبت رجحانات کی ترویج کےلیے صدر مملکت ٹک ٹاک پر پیغامات جاری کریں گے۔اپنی پہلی ویڈیو میں صدر کو کہتے سنا جاسکتا ہےکہ وہ اس ملک میں ایسے خواب دیکھنے والے شخص ہیں جو ہر چیز میں روشنی کی ایک کرن دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے لیے پاکستان ایک آفتاب کی شکل اختیار کررہا ہے۔صدر مملکت کی ٹک ٹاک پر موجودگی کی اطلاع پر لوگوں نے مختلف انداز میں ردعمل کا اظہار کیا، کچھ نے خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ اب ٹک ٹاک پاکستان میں بند نہیں ہوگی۔
وہیں کچھ لوگوں نے صدر مملکت پر طنز و تنقید بھی کی۔ صدر مملکت کے اس اعلان پر تنقید اور تعریف کرنے والے دونوں ہی اپنے جذبات کا خوب اظہار کررہے ہیں۔

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 4 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 20 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 20 گھنٹے قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 19 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 17 گھنٹے قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 4 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 13 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 4 دن قبل



