جی این این سوشل

علاقائی

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کاعلی امین گنڈا پور کو آزاد کشمیر کی حدود سے چلے جانے کا حکم

مظفرآباد: آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کو آزاد کشمیر کی حدود سے چلے جانے کا حکم دے دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کاعلی امین گنڈا پور کو آزاد کشمیر کی حدود سے چلے جانے کا حکم
آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کاعلی امین گنڈا پور کو آزاد کشمیر کی حدود سے چلے جانے کا حکم

تفصیلات کے آزادکشمیر ا لیکشن کمیشن  نے  چیف سیکرٹری کو خط لکھ دیا ہے،خط کے مطابق آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نےعلی امین گنڈا پور کو آزاد کشمیر کی حدود سے چلے جانے کا حکم دے دیا ہے۔

چیف سیکرٹری کو خط میں کہا گیا ہے کہ  علی امین گنڈا پور کی کشمیر میں جلسے جلوسوں میں شرکت ،تقریر پر پابندی ہے، وفاقی وزیرکی آزاد کشمیر میں تقریروں سے امن وامان کا مسئلہ پیدا ہو رہا ہے، اشتعال انگیز بیانات سے انسانی جانوں کے ضیاع کا  خدشہ ہے ۔

الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری کوخط میں کہا ہے کہ  ضابط اخلاق کی خلاف ورزیوں پر پی ٹی آئی  امیدواروں  کیخلاف  کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے،الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری کو حکم دیا ہے کہ  ہدایات پر فوری عملدرآمد کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔

تجارت

سعودی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط آٹھ قیراط کی گنی 2,692.60، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,820.82 جبکہ 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 320.55 ریال، 22 قیراط ایک گرام 293.84 اور18 قیراط 240.41 ریال جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 280.48 ریال رہی۔

اسی طرح گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط آٹھ قیراط کی گنی 2,692.60، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,820.82 جبکہ 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی 3,077.26 ریال جبکہ ایک کلو گرام سونا 322,791 ریال میں دستیاب رہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 120 سے زائد افراد ہلاک

کچھ افراد مٹی سے بنے اپنے گھروں کو لوٹنے میں کامیاب رہے جبکہ دیگر کا رابطہ اب بھی منقطع ہے کیونکہ قصبوں اور دیہاتوں کے درمیان اہم سڑکیں اب بھی بند ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 120 سے زائد افراد ہلاک

نیپال میں بڑے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 120 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دارالحکومت کھٹمنڈو کے آس پاس کی وادی میں دو روز سے جاری شدید بارش کے بعد اتوار کے روز درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔

رہائشیوں کا کہنا ہے کہ وہ بڑھتے ہوئے پانی سے بچنے کے لیے ایک چھت سے دوسری چھت پر کود گئے، جس سے ہزاروں گھروں میں پانی بھر گیا ہے۔ دریں اثنا، عملہ اب بھی ہیلی کاپٹروں اور انفلیٹیبل کشتیوں پر امدادی کام کر رہا ہے۔

کچھ افراد مٹی سے بنے اپنے گھروں کو لوٹنے میں کامیاب رہے جبکہ دیگر کا رابطہ اب بھی منقطع ہے کیونکہ قصبوں اور دیہاتوں کے درمیان اہم سڑکیں اب بھی بند ہیں۔

منگل تک بارش جاری رہنے کی پیش گوئی کے باوجود اتوار کو بارش میں کمی آئی ، حکومتی ترجمان کے مطابق اب تک تین ہزار سے زائد افراد کو بچایا جا چکا ہے۔

لیکن سیلاب کے ساتھ ساتھ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بہت سی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اتوار کے روز حکام نے بتایا کہ 60 سے زائد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اتوار کو قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اتوار کو قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

زلزلے کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی جبکہ مرکز قلات سے13 کلو میٹر جنوب میں تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll