ملک میں چینی کی قیمتیں اب بھی سرکاری نرخ سے زائد ، قیمت 190 روپے فی کلو برقرار
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی، پشاور اور بہاولپور کے شہری چینی سب سے مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں


وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق چینی کی قیمتیں اب بھی سرکاری نرخ سے زائد برقرار ہیں۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 190 روپے فی کلو ہے، جب کہ اوسط قیمت 178 روپے 67 پیسے فی کلو تک آ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت میں 66 پیسے فی کلو کی کمی واقع ہوئی ہے۔
گزشتہ ہفتے چینی کی اوسط قیمت 179 روپے 33 پیسے فی کلو ریکارڈ کی گئی تھی، جبکہ ایک سال قبل یہی قیمت 146 روپے 75 پیسے فی کلو تھی، جو کہ واضح اضافے کی عکاسی کرتی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی، پشاور اور بہاولپور کے شہری چینی سب سے مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق پنجاب میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 190 روپے فی کلو تک ریکارڈ کی گئی، تاہم اسلام آباد میں چینی کی قیمت سرکاری ریٹ کے مطابق 172 روپے فی کلو تک آ گئی ہے۔
اسی طرح راولپنڈی سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں چینی 173 روپے فی کلو کے سرکاری نرخ پر فروخت کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 15 جولائی سے چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر کی تھی، جب کہ اسلام آباد میں ریٹیل قیمت 172 روپے، اور پنجاب و کراچی میں 173 روپے فی کلو مقرر کی گئی تھی۔

استاد حامد علی خاں کا نیا پنجابی گانا ریلیز
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
- 3 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد کی ملاقات
- 3 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امن مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، طاہراشرفی
- 20 گھنٹے قبل
ناروے کے بادشاہ کا 89 سال کی عمر میں انتقال
- 4 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ
- ایک دن قبل
بھارتی گلوکارقتل
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

پاکستان اور کویت کا باہمی دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا پاکستان، سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و زرعی تعاون بڑھانے پر زور
- 3 گھنٹے قبل

یاسرحسین کا لاہورمیں فیملی تھیٹرکوفروغ دینے پرزور
- ایک دن قبل
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
- 2 دن قبل




