بلومبرگ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر سے ملاقات سے اس لیے گریز کیا کہ انہیں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ممکنہ ملاقات کا خدشہ تھا


امریکی جریدے بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ صدارت میں اُن کا ایک پسندیدہ ملک بنا ہوا ہے، جبکہ بھارت کو واشنگٹن کی جانب سے بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، پاکستان نے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے نہایت مؤثر انداز میں سفارتی کارڈز کھیلے۔ پاکستان اُن چند ممالک میں شامل رہا جنہوں نے اس دور میں امریکا سے کامیاب تجارتی معاہدے کیے۔
بلومبرگ کے مطابق، پاکستان اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان قریبی روابط کا آغاز پاک بھارت کشیدگی کے دوران ہوا، جب صدر ٹرمپ نے جنگ بندی کا اعلان کیا، جس کا پاکستان نے خیرمقدم کیا۔ تاہم بھارت نے اس دعوے کی تردید کی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کے پاس ایسے وسائل اور اثاثے موجود ہیں جو امریکی مفادات کے لیے اہمیت رکھتے ہیں۔ خاص طور پر سونے اور تانبے کے دنیا کے چند بڑے دریافت نہ ہونے والے ذخائر پاکستان میں موجود ہیں۔
بلومبرگ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر سے ملاقات سے اس لیے گریز کیا کہ انہیں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ممکنہ ملاقات کا خدشہ تھا۔ رپورٹ کے مطابق، مودی نے 17 جون کو صدر ٹرمپ کی جانب سے دی گئی ظہرانے کی دعوت مسترد کر دی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسی روز دونوں رہنماؤں کے درمیان 45 منٹ طویل ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، جو ایک اہم موڑ ثابت ہوئی۔ اس گفتگو کے بعد امریکا اور بھارت کے تعلقات میں کشیدگی محسوس کی جانے لگی، جو بتدریج بڑھتی گئی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 2 days ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- a day ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 2 days ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- a day ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 19 hours ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 21 hours ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 21 hours ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 2 days ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 15 hours ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 2 days ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 2 days ago






