علیمہ خان کا کہنا تھا کہ قاسم اور سلیمان کے نائیکوپ تو بنے ہوئے ہیں مگر کارڈ گم ہو چکا ہے۔ دونوں نے برٹش پاسپورٹ کے ذریعے ویزا کے لیے درخواست دی ہے


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ قاسم اور سلیمان کا نائیکوپ موجود ہے مگر کارڈ گم ہوچکا ہے، جبکہ دونوں نے برٹش پاسپورٹ پر ویزا کے لیے درخواست دے دی ہے۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ انہوں نے ایڈووکیٹ فیصل ملک کو ہدایت دی ہے کہ وہ طلال چوہدری سے رابطہ کریں۔ وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ بانی کے بچوں کی ویزا درخواست سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سفیر نے بتایا تھا کہ وہ وزارت داخلہ سے اجازت حاصل کریں گے۔ بانی کے بچوں کے ویزا کے ٹریکنگ نمبرز ہمارے پاس موجود ہیں۔ طلال چوہدری سے پوچھا جائے کہ بانی کے بچوں کو ویزا کیوں نہیں دیا جا رہا۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ قاسم اور سلیمان کے نائیکوپ تو بنے ہوئے ہیں مگر کارڈ گم ہو چکا ہے۔ دونوں نے برٹش پاسپورٹ کے ذریعے ویزا کے لیے درخواست دی ہے اور حکومت انہیں پاکستان آنے سے روک نہیں سکتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم دوبارہ ایمبیسیڈر سے رابطہ کریں گے۔ اگر ویزا نہ ملا تو قاسم اور سلیمان مزید کوشش کریں گے۔ طلال چوہدری سے بھی ویزا کے لیے رابطہ کیا جائے گا۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ ان کا کام نہیں، تاہم ہم انہیں درخواست کا ٹریکنگ نمبر بھی دیں گے۔

راولپنڈی: گاڑی میں دم گھٹنے کے باعث دو بچے جاں بحق ہوگئے
- 8 گھنٹے قبل

وزیر آباد میں فلڈ ریلیف کیمپ عارضی نکلا، مریم نواز کے دورے کے بعد متاثرین واپس، کیمپ بند
- 3 گھنٹے قبل

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز: پاکستان کا افغانستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، سیلابی صورتحال میں مدد کی پیشکش
- 7 گھنٹے قبل

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 3.57 فیصد تک جا پہنچی، ٹماٹر، آٹا اور چکن مزید مہنگے
- 3 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار اور آرمینیائی وزیر خارجہ کے مابین ٹیلیفونک رابطہ، سفارتی تعلقات کے قیام پرغور
- 8 گھنٹے قبل

ایشیا ڈیولپمنٹ بینک کی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 3 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد
- 5 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کا سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی، پاکستان کو ہر ممکن مدد کی پیشکش
- 3 گھنٹے قبل

حکومت کا سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

امریکی ٹیرف کے بعد بھارتی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں تاریخی کم ترین سطح پر پہنچ گیا
- 4 گھنٹے قبل

دریائے سندھ میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ جاری
- 3 گھنٹے قبل

تحریک انصاف کے مزید ارکان کا کمیٹیوں سے استعفیٰ، پارٹی نے پارلیمانی عمل سے مکمل لاتعلقی اختیار کرلی
- 3 گھنٹے قبل