اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی، ایلون مسک کے ’گروک‘ کو شطرنج مقابلے میں شکست دے گیا
ٹورنامنٹ کے فائنل میں اوپن اے آئی اور ایکس اے آئی کے ماڈلز پہنچے، جہاں سخت مقابلے کے بعد چیٹ جی پی ٹی نے ایلون مسک کے ’گروک‘ کو شکست دی


آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی دو بڑی حریف کمپنیاں اوپن اے آئی اور ایلون مسک کی ایکس اے آئی کے درمیان شطرنج کا ایک منفرد مقابلہ ہوا، جس میں چیٹ جی پی ٹی کے نئے ماڈل نے ’گروک‘ کے فائنل ماڈل کو شکست دی۔
برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کے مطابق یہ ٹورنامنٹ خاص طور پر شطرنج کھیلنے والے کمپیوٹرز کے درمیان نہیں تھا، بلکہ عام استعمال کے لیے تیار کردہ اے آئی ماڈلز کے مابین تھا، جنہیں زبان سمجھنے، تخلیق اور کوڈنگ جیسے روزمرہ کے کاموں کے لیے تربیت دی گئی ہے۔
یہ مقابلہ گوگل کی زیرِ ملکیت ڈیٹا سائنس پلیٹ فارم (Kaggle) پر منعقد ہوا، جہاں دنیا بھر سے 8 بڑے اے آئی ماڈلز بشمول ’ڈیپ سیک، مون شاٹ اے آئی، گوگل جیمنائی، ایکس اے آئی اور اوپن اے آئی‘ تین دن تک ایک دوسرے کے خلاف کھیلتے رہے۔
ٹورنامنٹ کے فائنل میں اوپن اے آئی اور ایکس اے آئی کے ماڈلز پہنچے، جہاں سخت مقابلے کے بعد چیٹ جی پی ٹی نے ایلون مسک کے ’گروک‘ کو شکست دی۔
تیسری پوزیشن گوگل کے ماڈل جیمنائی کو حاصل ہوئی، جس نے ایک اور اوپن اے آئی ماڈل کو شکست دی۔
شطرنج اور گو جیسے پیچیدہ اسٹریٹیجک کھیل ہمیشہ سے اے آئی کی صلاحیتوں کو جانچنے کا معیار سمجھے جاتے ہیں، اگرچہ کمپیوٹرز کی شطرنج میں کامیابی نئی بات نہیں۔
یہ مقابلہ نہ صرف اے آئی کی بڑھتی ہوئی قابلیت کو ظاہر کرتا ہے بلکہ اوپن اے آئی اور ایلون مسک کی ایکس اے آئی کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ اور تکنیکی مقابلے کی عکاسی بھی کرتا ہے، جہاں ہر کمپنی اپنی ٹیکنالوجی کو ’دنیا کا سب سے ذہین نظام‘ ثابت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ٹورنامنٹ میں چیٹ جی پی ٹی نے گروک کو 0-3 سے شکست دی، جس کے بعد اے آئی کی دنیا میں یہ سوال اٹھنا شروع ہو گیا ہے کہ کیا عام مقاصد کے لیے بنائے گئے اے آئی واقعی ذہانت اور حکمت عملی میں ماہر ہو رہے ہیں؟
مذکورہ ٹورنامنٹ سے پہلے ایلون مسک نے ٹوئٹ میں گروک کی کامیابی کی توقع ظاہر کی تھی اور کہا تھا کہ ان کی کمپنی نے گروک کو شطرنج کی تربیت نہیں دی، پھر بھی اسے جیتنے کا موقع ہے، تاہم گروک یہ مقابلہ ہار گیا۔

لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل
- 9 hours ago
پولیس کا جنون، لڑکی نے خودکشی کیوں کی؟
- 16 hours ago
پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر
- 4 days ago
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ میں معلوماتی و تربیتی سیشنز
- 16 hours ago
ڈرون حملے میں کارگو جہاز غرق
- 3 days ago
عبداللہ طاہر قتل کیس: مرکزی مبینہ شوٹر کی شناخت، 6 سہولت کار گرفتار
- 15 hours ago

سینئرجج جبری ریٹائر، وجہ سامنے آگئی
- 3 days ago
پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان
- 3 days ago
بڑی خوشخبری: اہم عرب ملک کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
- 4 days ago
پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے نئی لگنے والی شرط کیا ہے؟
- 15 hours ago
طلبہ کی موجیں: 4 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے
- 4 days ago
خاتون فٹبالر سمندر میں اچانک ڈوب گئ، کہاں پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی؟
- 14 hours ago







