وزیر اعظم شہباز شریف کا آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیر مقدم
دونو ں ممالک کے درمیان تنازعات دہائیوں سے چل رہے تھے، امریکی صدر نے فریقین کو قریب لانے کیلئے معاہدہ کرانے میں مدد دی،شہباز شریف


اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدے کا خیرم مقدم کرتے ہیں۔
اپنے بیان میں وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تاریخی معاہدے پر صدر الہام علیف اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، معاہدہ امن، استحکام اور تعاون کے نئے دور کا آغاز ہے، پاکستان امن کیلئے امریکا کی سہولت کاری کو سراہتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزیدکہا کہ دونو ں ممالک کے درمیان تنازعات دہائیوں سے چل رہے تھے، امریکی صدر نے فریقین کو قریب لانے کیلئے معاہدہ کرانے میں مدد دی۔
خیال رہے کہ امن معاہدہ کرانے کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک تجارت اور معیشت کو ترجیح دیں گے۔

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 hours ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- an hour ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 2 days ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 days ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- a day ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 41 minutes ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- a day ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 20 hours ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- a day ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- a day ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- a day ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 2 days ago







